URDUSKY || NETWORK

مسئلے کی بنیاد رکھنے والے برطانیہ کے وزیر اعظم نے مودی کو فون گھمادیا

34

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو کسی تیسرے فریق کی مداخلت کے بغیر ہی مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی ٹیلیفون کیا جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بورس جانسن نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران مسئلہ کشمیر بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر تیسرے فریق کے بغیر حل کرنا چاہیے۔

برطانوی وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ معاملہ ہے۔