URDUSKY || NETWORK

فرض فاونڈیشن کی عید اپنے غریب کسان بہن بھائیوں کے ساتھ۔

160

 

 

 

فرض فاونڈیشن کی ٹیم کھانے کی مختلف اشیاء اور دیگر تخائف لیکر  آج مورخہ 24 اگست کو ڈسٹرکٹ جھنگ کےپسماندہ علا قوں کو روانہ ھو گئی جھاں وہ اگلے 2 دنوں تک غریب کسان بہن بھائیوں میں راشن بطور عیدی تقسیم کرے گی۔ راشن میں آٹا، چاول، چینی، گھی، دالیں، بسکٹ، کھجوریں، بچوں کے لیے فٹ بال اور دیگر کھلونے، خواتین کے لیے دوپٹے اور شالیں شامل ھیں۔ عیدی کے اس پیکج کے لیے فرض کے ساتھ   The NGO World ، گولڈن بناسپتی گھی، صوفی آٹا، اور گلوبل پاکستان  اور محمد زبیر ہاشمی  SSP Headquarter Islamabad  نے تعاون کیا ھے۔