URDUSKY || NETWORK

فاشسٹ اور جنگی جنون میں مبتلا ریاستیں

39

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سنہ 1965 کے بعد پہلی بار سلامتی کونسل نے کشمیر معاملہ متنازع ہونے کی تصدیق کی۔ تاریخ بتاتی ہے فاشسٹ اور جنگی جنون میں مبتلا ریاستیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان تشدد کی بے لگام خواہش کی یاد دہانی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انتھک سفارتی کوششیں کیں، سنہ 1965 کے بعد پہلی بار سلامتی کونسل نے معاملہ متنازع ہونے کی تصدیق کی۔ تاریخ بتاتی ہے فاشسٹ اور جنگی جنون میں مبتلا ریاستیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔