URDUSKY || NETWORK

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں

56

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے،عادل الجبیر وزیراعظم ، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے،عادل الجبیر وزیراعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے ،ملاقاتوں میں دونوں ممالک میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہو گا,اس کے علاوہ دیرینہ تعلقات، سلامتی اور معاشی امور پر بھی گفتگو ہو گی ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں آج تیسری بار ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔