URDUSKY || NETWORK

سعودی عرب میں نوکریوں سے فارغ ہونے والے پاکستانی ڈاکٹروں

51

سعودی محکمہ صحت کی جانب سے فارغ کیے جانے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ پاکستانی حکومت نے معاملہ حل کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے نوٹس لیتے ہوئے وزارت صحت کو سعودی حکومت سے رابطے کی ہدایت کر دی ہے ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہناتھا کہ سعودی حکومت کے تعاون سے مسئلے کوحل کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک نے پاکستان کے صدیوں پروانے پروگرام ماسٹر آف سرجری اور ڈاکٹر آف میڈیسن کو مسترد کردیا ہے جس کے باعث کئی قابل ڈاکٹرز بے روزگار ہوگئے ہیں جن میں زیادہ ترسعودی عرب میں قیام پذیر تھے۔

قطر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی سعودی عرب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان ڈگریوں کو مسترد کرنے کے اقدامات اٹھا لیے ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس فیصلے سے متاثر ہونے والے زیادہ تر ڈاکٹرز کو سعودی وزارت صحت نے 2016 میں کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں سے انٹرویو کے بعد تعینات کیا تھا۔