URDUSKY || NETWORK

رضابشیر سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل مقرر

31

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں رضا بشیر کو پرویز مشرف کا وکیل مقرر کردیا،عدالت نے حکم دیا ہے کہ رضا بشیر کا 3 دن میں نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اورانہیں وزارت قانون اخراجات ادا کرے گی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی عدالت نے سماعت کی،عدالت نے پرویز مشرف کے دفاع کیلئے وکلاءکی فہرست مانگی تھی،وزارت قانون نے 14 ناموں پرمشتمل وکلاءپینل عدالت میں جمع کروا دیا،جسٹس طاہر صفدر نے کہا کہ فہرست میں سے کسی ایک نام کا انتخاب عدالت کرے گی،سرکاری پراسیکیوٹر نے کہا کہ فہرست میں شامل کسی نام پر اعتراض نہیں، ملزم کیلئے وکیل مقررکرنا عدالت کی صوابدید ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آج ہی مشرف کے دفاع اور342 کے بیان کیلئے وکیل مقرر کریں گے،خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں رضا بشیر کو پرویز مشرف کا وکیل مقرر کردیا، عدالت نے حکم دیا ہے کہ رضا بشیر کا 3 دن میں نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اورانہیں وزارت قانون اخراجات ادا کرے گی ۔ عدالت نے کہا کہ پرویزمشرف سنگین غداری کیس کی آئندہ سماعت 28 اگست کو ہوگی۔