حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور شادی
ادکارہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
دونوں کا نکاح 25 اگست کو ایک سادہ تقریب میں ہوا۔
اس تقریب کی تصاویر فوٹوگرافر ماہا وجاہت خان نے شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے سوشل میڈیا پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ حمزہ علی عباسی نیمل خاور کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں، جس کے بعد اداکار نے خود سوشل میڈیا پوسٹس پر اس کی تصدیق بھی کی۔
دونوں کی زندگی کے یادگار دن کی تصاویر دیکھیں۔
تقریب کی آرائش
شادی کے بندھن میں بندھ جانے والا جوڑا
نیمل خاور نکاح نامے پر دستخط کررہی ہیں
ایک خوبصورت لمحہ
اس موقع پر دونوں بہت خوش نظر آئے
نیمل خاور نے اپنی والدہ عروسی لباس کو اس موقع کے لیے ڈیزائنر مہین شاہ سے ری ڈیزائن کرایا
عاطف اسلم اور عمارہ حکمت بھی تقریب میں شریک تھے
گوہر رشید تقریب کے شرکا کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے
جب نوبیاہتا جوڑا خود اپنی سیلفی لے رہا تھا
نوبیاہتا جوڑا
واضح رہے کہ اداکارہ نیمل خاور ایک پینٹر بھی ہیں، جنہوں نے رواں سال اپریل میں اپنی پینٹنگز کی نمائش کی ایک تقریب بھی منعقد کی تھی۔
نیمل خاور اس وقت ‘انا’ نامی ڈرامے میں اہم کردار نبھارہی ہیں، ان کی اداکاری کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔