URDUSKY || NETWORK

جسٹس عظمت سعید کیساتھ کام کرنا عزت اور اعزاز ہے

66

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ جسٹس شیخ عظمت سعید کے ساتھ کام کرناعزت اور اعزاز ہے،جسٹس شیخ عظمت سعید اعلیٰ عدلیہ کا اثاثہ رہے،ان کی مقامات کا فیصلہ کرتے ہوئے سوچ واضح ہوتی ہے ،وہ کسی بھی دلیل کوروشنی کی رفتار سے سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ جسٹس شیخ عظمت سعید کےساتھ کام کرنا عزت اور اعزاز ہے،جسٹس شیخ عظمت سعید اعلیٰ عدلیہ کا اثاثہ رہے ،ان کی ذہانت سے فائدہ اورتجربہ حاصل کیا،جسٹس عظمت سعید نے سپریم کورٹ میں کئی تاریخی فیصلے دیئے ،انہوں نے کئی بے یقینی معاملات کو بھی حل کیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آئین قانون کی حکمرانی پر یقین ان کے فیصلوںسے عیاں ہے ،جسٹس عظمت سعید کی مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے سوچ واضح ہوتی ہے ،وہ کسی بھی دلیل کوروشنی کی رفتار سے سمجھنے کی صالاحیت رکھتے ہیں ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جسٹس عظمت سعید کی حس مزاح بھی ان کی شخصیت کا خاصہ ہے ۔