URDUSKY || NETWORK

بھارت کے ساتھ اب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں

32

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ اقدامات سے معاملات کو خراب کر دیا، اب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 18 روز سے کرفیو نافذ ہے ، دنیا کو سوچنا ہوگا کہ خطے کا امن کون خراب کر رہاہے ، کشمیریوں نے کرفیو توڑ کر باہر نکلنے کا اعلان کر دیاہے ، احتجاج کے باعث کشمیریوں کے قتل عام کا خدشہ ہے ، عالمی برادری کو صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہو گا ۔ ان کا کہناتھا کہ بھارت نے یکطرفہ اقدامات سے معاملات کو خراب کر دیا، اب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔