URDUSKY || NETWORK

بھارت نے انتہا پسندانہ اقدام سے خطے کا امن داؤ پر لگادی

54

چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ بھارت نے انتہا پسندانہ اقدام سے خطے کا امن داؤ پر لگادیا، پاکستان ٹرمپ سمیت پی فائیو ممالک سے بات کرے گا، وزیراعظم بھی مقبوضہ کشمیرکیلئے بیرون ممالک کے دورے کریں گے، چیئرمین پارلیمانی کشمیرکمیٹی سید فخرامام نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکاکی بھارت اور پاکستان کی چین کےساتھ سٹریٹیجک پارٹنرشپ ہے،دیکھنا ہے کہ اقوام متحدہ کیا کردار ادا کرتا ہے، پاکستان ٹرمپ سمیت پی فائیو ممالک سے بات کرے گا، وزیراعظم بھی مقبوضہ کشمیرکیلئے بیرون ممالک کے دورے کریں گے، سید فخرامام نے کہا کہ آرٹیکل370 کو آج بھی نہیں مانتے لیکن آج اس سے کشمیری متاثرہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ جس نے حکومت کے لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے،سیاسی جماعتوں میں ہربات پر اختلاف ہوسکتا ہے کشمیر پر نہیں۔