URDUSKY || NETWORK

برائڈل ویک کے 8 جوڑے ہر دلہن کی پہلی پسند

62

Pakistan Institute of Fashion and Design

لوریال پیرس برائڈل فیشن ویک تو آکر چلا گیا لیکن اس فیشن شو میں کچھ ایسے عروسی ملبوسات پیش کیے گئے جو ہمارے ذہنوں سے کبھی نہیں جائیں گے۔

اس فیشن ویک میں ان لڑکیوں کو اپنی شادی کے لیے عروسی ملبوسات بنانے کے نت نئے خیالات دیے گئے ساتھ ساتھ رنگوں اور ذڈیزائنز کا انتخاب کرنے کا بھی اچھا موقع دیا گیا۔

سب سے اچھی بات اس فیشن ویک کی یہ تھی کہ اس سیزن میں ماضی کے فیشن کو بھی واپس لایا گیا، اس کے علاوہ رنگوں کو کافی اہمیت دی گئی۔

لوریال پیرس برائڈل فیشن ویک کے چند انتخاب کردہ جوڑے یہاں دیکھیں جو آپ اپنی شادی کی مختلف تقریبات میں ضرور پہن سکتی ہیں۔

نکاح

ویسے تو ہر دلہن ہی اپنے نکاح پر سفید رنگ کے جوڑے کا انتخاب کرتی ہے، تاہم یہاں سفید کے علاوہ کچھ ہلکے رنگوں کے ملبوسات پیش کیے گئے ہیں۔

ڈیزائنر حسین ریحار کا یہ خوبصورت جوڑا آپ کے نکاح کے دن کے لیے یقیناً آپ کا پہلا انتخاب ہوسکتا ہے۔

مہندی

ڈیزائنر کامیار رکنی کا یہ خوبصورت سبز لہنگا کسی بھی مہندی کی تقریب میں دلہن کو اور خوبصورت بنا دے گا۔

اگر مہندی کی تقریب میں سبز لہنگا نہیں پہنا تو ڈیزائنر ثانیہ مسکتیا کے اس لہنگے کا اسٹائل بھی اپنایا جاسکتا ہے۔

بارات

ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کا یہ خوبصورت سرخ لہنگا سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا، لڑکیاں اس جوڑے کو اپنی بارات کے دن پہن سکتی ہیں۔

ولیمہ

ولیمے کی تقریب کے لیے عروسی جوڑے کا انتخاب مشکل لگ رہا ہے تو ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کی کلیکشن پر غور کرلیں۔

دعوت

اکثر لڑکیاں شادی کے بعد دعوتوں کے لیے ساڑھی پہننے کا انتخاب کرتی ہیں، اگر آپ کا بھی ایسا ہی ارادہ ہے تو میشا لاکھانی کی یہ اسٹائلش سیاہ ساڑھی دیکھ لیں۔

اگر سیاہ رنگ نہیں پہننا چاہتی تو ایچ ایس وائے، ندا یا ڈیزائنر ماہ گل کے ان ملبوسات سے بھی آئیڈیا لیا جاسکتا ہے۔