URDUSKY || NETWORK

امریکی صدر پاکستان اور بھارت میں ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں

40

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بنا دیا ، امریکی صدر پاکستان اور بھارت میں ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں ،خطے کی صورتحال میں دلچسپی لینے پر امریکی صدر کے مشکور ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کے بیان غیر ذمہ دارانہ ہیں ،دنیا بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو دیکھ رہی ہے،بھارت کے عوام تشویش میں مبتلا ہیں کہ سرکار ہمیں کہاں دھکیل رہی ہے،وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ انہوں نے آر ایس ایس کی صفوں سے جنم پایا اورخطے کا امن داوَ پر لگا دیا گیا ،کشمیری عوام مسئلہ کشمیر میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں عوام کو نماز عید اور قربانی کرنے نہیں دی گئی ،مقبوضہ کشمیر میں3 ہفتوں سے کرفیو نافذہے ،سکول بند پڑے ہیں ،کب تک یہ سناٹا رہے گا؟کب تک یہ ظلم رہے گا؟انہوں نے کہا کہ ہماری سوچ آر ایس ایس کی نہیں ہے ہم اپنی اقلیتوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ،وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ اپوزیشن سے بھی مسئلہ کشمیر پر تجاویز مانگی ہیں ،یہ وقت نکتہ چینی کا نہیں ،اپوزیشن کہہ چکی ہے مسئلہ کشمیر پرسب متحد ہیں ۔