URDUSKY || NETWORK

الیکشن کمیشن نے مریم نوازشریف کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست کو مسترد

35

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مریم نوازشریف ن لیگ کی نائب صدر برقرار رہیں گی ، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی تین رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ الیکشن کمیشن میں پیش ہو ئے ،چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی پارٹی الیکشن چیلنج ہواتھا،اس کاکیانتیجہ نکلا؟کیااس میں ہم نے کہاتھاکہ یہ ہمارے دائرہ کارمیں نہیں آتا؟چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پارٹی میں نائب صدرکے اختیارات کے بارے میں آگاہ کریں۔

وکیل ن لیگ نے کہا کہ ن لیگ میں نائب صدرکے پاس کوئی اختیارنہیں،اعزازی عہدہ ہے،پی ٹی آئی کے وکیل حسن مان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ واضح طور پر کہہ چکی ہے نااہل،سزا یافتہ شخص پارٹی صدارت نہیں رکھ سکتا،ممبر خیبرپختونخواارشاد قیصر نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن ایکٹ کے نافذ ہونے سے پہلے کا ہے،الیکشن ایکٹ میں نااہل سزا یافتہ شخص پر پارٹی صدارت یا عہدہ رکھنے کی ممانعت نہیں،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی شق203کوآرٹیکل63،63،62 اے کیساتھ پڑھنے کاکہاہے،پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر رائے حسن نواز کو ان ہی گراونڈز پر نااہل کیاگیا،وکیل پی ٹی آئی حسن مان نے کہا کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں پارٹی عہدہ رکھنے کےلئے اہل نہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چار اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی جسے مسترد کر دیا گیاہے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب ، ملیکہ بخاری ، کنول شوزوب، جویریہ ظفر نے درخواست دائر کی تھی ۔