URDUSKY || NETWORK

افغان اور چین کے وزرائے خارجہ آج پاکستان آئیں گے

33

 چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ آج پاکستان آئیں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت مذاکرات کا تیسرا دور آج اسلام آباد میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ایک مرتبہ پھر سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، اس سلسلے میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغانستان کے وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی سہ ملکی مذاکرات میں شرکت کیلئے آج پاکستان آئیں گے۔اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک، چین، افغان سہ فریقی مذاکرات کا تیسرا دور آج اسلام آباد میں ہوگا۔خارجہ شاہ محمود قریشی سہ فریقی مذاکرات کی سربراہی کریں گے جبکہ وانگ ژی اور صلاح الدین ربانی اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔مذاکرات کے ایجنڈے میں سیاسی تعلقات اور افغان امن عمل کے علاوہ سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور باہمی روابط کا فروغ شامل ہے۔