URDUSKY || NETWORK

افغانستان نے فضائی حدود بند نہ کرنے کی التجا

55

افغانستان نے پاکستان سے فضائی حدود بند نہ کرنے کی التجا کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے پر غور کا فیصلہ کیا ہے،جس پر افغان حکام نے پاکستان حکام سے رابطہ کیا ہے ،افغان صدر اشرف غنی کے مشیر وں نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا ہے ، افغانستان نے پاکستان سے فضائی حدود اور طور خم سرحد بند نہ کرنے کی التجاکردی،افغان حکام کا کہناہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے افغانستان کو نقصان ہوگا،افغانستان کو پہنچنے والا نقصان صدارتی انتخابات پر براہ راست اثرانداز ہوگا۔