URDUSKY || NETWORK

احتساب عدالت اسلام آباد نے شاہد خاقان عباسی کی جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی درخواست منظور

46

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی درخواست منظورکرلی، جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکم دے دیتا ہوں جو سہولیات آصف زرداری کو دی گئی ہیں وہی انہیں بھی دی جائیں،تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کی جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آبادکے جج محمد بشیر نے کی،وکیل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آصف زرداری کو جیل میں سہولیات دی جا رہی ہیں وہی شاہد خاقان عباسی کو دی جائیں،احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی درخواست منظورکرلی،جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکم دے دیتا ہوں جو سہولیات آصف زرداری کو دی گئی ہیں وہی انہیں بھی دی جائیں۔