PakistanPakistan Newsتازہ خبریں

آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم کیلئے 4 اکتوبر کی تاریخ

 احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے فرد جرم کےلئے 4 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاونٹس کے ذریعے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں۔ عدالت نے کہا ریفرنس کی نقول کی تقسیم کے بعد آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے پھر جیل میں اے سی کا معاملہ اٹھایا اور کہا عدالت نے کہا تھا اے سی دیں لیکن اے سی نہیں دیا گیا، آپ نے کہا فریج دیں لیکن انہوں نے برف کے ڈبے دے دیئے۔وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہمیں ابھی تک ریفرنس کی کاپی بھی نہیں ملی۔ جس پر جج محمد بشیر نے کہا ریفرنس کی نقول موجود ہیں آپ کو بھی ابھی دے دیتے ہیں۔ لطیف کھوسہ نے کہا آج ایک ہمارے اضافی ساتھی کو بھی آپ کے سامنے پیش کیا جانا ہے۔

Junaid

Committed individual adept in efficiently utilizing available resources in completing assigned tasks. Seeking an entry-level position as a fresh graduate of English Literature & Software Engineering, providing a high end administrative duty for the company.

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button