URDUSKY || NETWORK

فیس بک پر توہین رسالتﷺ جیسی ناپاک جسارت

95

فیس بک جو کہ ایک شیرنگ ، نیٹورکنگ اور باہمی روابط کی بڑی ویب سائٹ ہے اس نے اب جو گل کھلانے شروع کر دئے ہیں اسکا مظاہرہ اس کا ہر ایک ممبر نہ صرفبآسانی جنتا ہے بلکہ با آسانی دیکھ بھی سکتا ہے ۔ گزشتہ چند ایک روز سے اس ویب سائٹ پر آزادئی اظہار رائے کی بنیاد پر جو پیج بنا یاگیا ہے اسکے شرمناک الفاظ جو نبی پاک کی شان میں گستاخی کی جسارت کرنے میں پیش پیش ہیں اور تمام مسلم امہ کیلئے اگر ایک طرف باعث تکلیف ہیں

Name Muhammad (P.B.U.H)

تو دوسری طرف ان کو سراپا احتجاج کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ مسلمانان عالم اگر اس کے سامنے سراپا احتجاج بنے ہوئے تو فیس بک کی ایڈمنسٹریشن بھی ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔ معاملہ اب کسی ایک ملک و قوم کی حدوں کا نہیں بلکہ عالمگیریت کا حامل ہے ،یہاں پوری دنیا کی کمیونٹی

ای

Name Muhammad (P.B.U.H)

ک پلیٹ فارم پر موجود ہے جبکہ مسلم امہ کو ذلیل و خوار کرنے کایہ کا عمل جاری ہے۔ آزادی اظہار خیال کا اگر حق سب کیلئے یکساں ہے مگر اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ کسی کے احساسات کے ساتھ کھلواڑ کیا جائے ۔ اگر ہولوکاسٹ کی بات ہوتی ہے تو ساری دنیا میں اسکو برا منایا جاتا ہے البتہ اسلام کے خلاف کوئی بات ہوتی ہے تو صرف یہ معاملہ امت تک محدود ہے جاتا ہے۔

بے شک اسلام پوری دنیا میں تیزی سے پھیلتا ہوا مذہب بن گیا ہے مگر اس کو کبھی دہشت گردی سے جوڑا جاتا ہے اور کبھی بنیاد پرستی سے جبکہ آزادی اظہار خیال کا معاملہ تو سب کیلئے ایک جیسے معنی رکھتا ہے۔ جبکہ کسی بھی تذلیل اور اخلاق سے گری ہوئی حرکت کو نا پسند کیا جاتا ہے ۔

فیس بک پر اگر ایک طرف مسلم ممبرانفرادی طور پر اپنا احتجاج یہ کہہ کر ریکارڈ کروارہے ہیں کہ اس صفحہ کو جو پیغمبر السلام کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہوا ہے ، فیس بک سے فی الفور ختم کر دیا جائے تو دوسری طرف اجتمائی طور پر کئی صفحات معرض وجود میں آئے ہیں جو اپنے مجروع ہوتے احساسات کا اظہار کر رہے ہیں۔ اب حالات میں ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلم اغیار کی چال کو سمجھیں اور اپنے اندر اتحاد پیدا کرکے محبت رسول ﷺ کا دامن تھام رکھیں کیونکہ : محبت وعقیدت رسول ﷺ کے بغیر کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتا

حضرت عبداللہ بن ہشام کہتے ہیں کہ ہم حضور نبی اکرم ﷺ کے سا تھ تھے۔ آ پ ﷺ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہاتھ تھا مے ہوئے تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعا لیٰ عنہ نے عر ض کیا، یا رسو ل اللہ ﷺ آپ مجھے اپنی جان سے سو ا ہر چیز سے زیا دہ عزیز ہیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے فر مایا ، اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے ۔ جب تک تم کو میں تمہار ی جان سے ذیادہ محبوب نہ ہو جاﺅں تم مومن نہیں ہو ۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی

Name Muhammad (P.B.U.H)

حضور ﷺ!آپ مجھےاپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہو گئے ۔ حضور ﷺ نے فر ما یا تو اب تم مومن بھی ہو گئے۔

صحیح بخا ری:کتاب الا یمان وا لنذور :باب کیف کانت یمین النبی

آپ سب سے درخواست ہے کہ مندرجہ ذیل لنک پرکلک کرکے اپنی اکثریت کو مضبوط کریں تاکہ اجتمائی طور

پر فیس بک کی انتظامیہ کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروا کر اپنا موقف منا سکیں ؛

http://www.facebook.com/pages/Everybody-Loves-Muhamm

ad-

PBUH

Facebook is ban in Pakistan
Faceebook is ban in Pakistan