کمپیوٹرمنظر نامہ

ایپل ’آئی کلاؤڈ‘ کا اجراء

 

apple-logo

پیر کے روز ایپل کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو نے ایپل کی نئی ڈیوائس ’آئی کلاؤڈ‘ کو باقاعدہ لانچ کیا۔ آئی کلاؤڈ کے ذریعے میوزک سٹریمنگ اور آن لائن ڈیٹا اسٹور کیا جا سکتا ہے۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹیو اسٹیو جابس نے سان فرانسسکو میں ہونے والی ورلڈ وائڈ ڈیویلپرز کانفرنس میں پانچ ہزار کے قریب افراد کی موجودگی میں ’آئی کلاؤڈ‘ کو لانچ کیا۔ اس موقع پر اسٹیو جابس بہت کمزور دکھائی دے رہے تھے۔ وہ آئی کلاؤڈ کو جاری کرنے کے لیے خاص طور پر میڈیکل لیو سے آئے تھے۔ حاضرین نے اسٹیو جوبس کا کھڑے ہو کر استقبال کیا۔

آئی کلاؤڈ ایپل کی نئی سروس ہے، جس کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کسی بھی ایپل ڈیوائس سے میوزک حاصل کر کے اسے چلا سکتے ہیں۔ آئی کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں ڈیٹا اور سافٹ ویئر سرورز پر اسٹور کیا جاتا ہے اور ایپل ڈیوائس ان تک انٹرنیٹ کے ذریعے رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔

Steve_Jobs

اسٹیو جابس کے مطابق آئی کلاؤڈ موسمِ خزاں سے پچیس ڈالر سالانہ کی قیمت میں دستیاب ہو جائے گا۔

اس سروس کے ذریعے آئی ٹیونز میچ ہارڈ ڈرائیوز کو اسکین کرتا ہے اور گانوں کو آئی کلاؤڈ پر پیش کر دیتا ہے۔ اس کے برخلاف گوگل اور ایمیزون کے کلاؤڈ پروگرامز کے صارفین کو ہر گانا خود اپ لوڈ کرنا پڑتا ہے۔

ایپل کمپنی کا کلاؤڈ ٹیکنالوجی کی طرف رجوع کرنے کا مقصد اپنی حریف کمپنیوں گوگل اور ایمیزون پر سبقت لے جانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ گوگل اور ایمیزون پہلے ہی کلاؤڈ ٹیکنالوجی کا اجراء کر چکی ہیں۔

DW

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button