URDUSKY || NETWORK

لیبیا پرمغربی ممالک کے حملے جاری،48 افراد ہلاک،150 زخمی |اردو سکائی اخبار 20 مارچ 2011

20
لیبیا پرمغربی ممالک کے حملے جاری،48 افراد ہلاک،150 زخمیnews-urdusky
Updated at 0715 PST
طرابلس … لیبیا پرمغربی ممالک کے فضائی اور میزائل حملوں سے فضائی دفاعی نطام کو شدید نقصان پہنچا،اڑتالیس افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو زخمی ہو گئے ۔معمر قذافی نے دھمکی دی ہے کہ بحیرہ روم میں شہری اور فوجی اہداف پر جوابی حملے کیے جائیں گے،لیبیا نے صورت حال پر غور کیلئے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایڈمرل ولیم گورٹنے نے کہا ہے کہ ہفتے کو امریکی اور برطانوی جنگی جہازوں اور آبدوزوں سے ایک سو دس سے زائد ٹاما ہاک کروز میزائل فائر کئے گئے اور لیبیا میں20 سے زائد دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنا یا گیا اور فضائی دفاعی نظام ناکارہ بنادیا گیا ۔افسر کا کہنا تھا کہ میزائل حملہ کثیرالجہتی”آپریشن اوڈیسی ڈان “کا پہلا مرحلہ ہے۔ پپینٹاگون کے مطابق کارروائی میں امریکا، برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور اٹلی حصہ لے رہے ہیں۔ لیبیا کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر ملکی افواج کے حملوں میں 48 افراد جاں بحق اور150 زخمی ہو گئے۔طرابلس میں معمر قذافی کے بنکر کے قریب بمباری کے بعد لیبیائی فوج نے طیارہ شکن توپوں سے جوابی حملہ کیا۔ اتحادی افواج نے طرابلس کے علاوہ زوارہ، مصراتہ، سرت اور بن غازی پر بھی حملے کیے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق حملوں میں ایک اسپتال اورمصراتہ شہر کے قریب فوجی کالج کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔ لیبیا نے طرابلس میں ایک فرانسیسی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم فرانس کا کہنا ہے کہ تمام طیارے بحفاظت اپنے اڈوں پر واپس آگئے ہیں۔واشنگٹن میں امریکی صدر بارک اوباما نہ کہا کہ لیبیا میں امریکی زمینی فوج نہیں بھیجی جارہی ہے۔لیبیا نے کہا ہے کہ غیر ملکی فوج کے حملے کے بعد سلامتی کونسل کی قرارداد کی حیثیت ختم ہوگئی، معمر قذافی نے ایک آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لیبیا کے دفاع کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے،مغربی ممالک کے حملے کے بعد بحیرہ روم کے علاقے میں فوجی اور شہری اہداف کو نشانہ بنائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع کے لیے عوام کو مسلح کیا جائے گا۔ہفتے کو ہزاروں افراد نے قذافی کی حفاظت کے لیے ان کی رہائش گاہ کے باہر انسانی ڈھال بنائی۔ افریقی یونین نے لیبیا کے خلاف فوجی کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے کہا ہے کہ مغربی طاقتیں لیبیا میں تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں۔
کراچی :فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک
Updated at 0415 PST
کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ کراچی میں رات12بجے کے بعد سے فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس کے مطابق گلزار ہجری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر
Updated at 0800 PST الطاف حسین کا کارکن غلام حسین جعفری کی شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہار
Updated at 0655 PST جھل مگسی: مسلح ڈاکوؤں کی ویگن پر فائرنگ ،8مسافر شدید زخمی
Updated at 0645 PST شیخوپورہ: زیرحراست ملزم کی فائرنگ سے پولیس رضا کار جاں بحق
Updated at 0530 PST لیبیا پرمغربی طاقتوں کی طیاروں سے گولہ باری، میزائل داغے گئے
Updated at 0300 PST لاہور:بچوں کے جھگڑے پر اشتہاری نے محلے دارقتل کردیا

بشکریہ جنگ