URDUSKY || NETWORK

لاہورمیں دو پاکستانیوں کے قتل کا امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس رہا

11
لاہورمیں دو پاکستانیوں کے قتل کا امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس رہاbreaking-news

Updated at 1800 PST
لاہور….لاہور میں فائرنگ کر کے دو پاکستانی نوجوانوں کو ہلاک کرنے والے امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس کو مقامی عدالت نے بری کر دیا،وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولین کے ورثا کی طرف سے ملزم کو معاف کرنے کے بعد اسے رہا کیا گیا۔ملزم ریمنڈ ڈیوس نے ڈیڑھ ماہ قبل27 جنوری کو لاہور کے مزنگ چوک میں دو افراد فیضان اور فہیم کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا،واقعے کے بعد اسے مقامی پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا،ابتدائی طور پر یہ کیس مقامی عدالت میں چلا تاہم اس پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے رویے امریکی دباؤ اور عوامی ردعمل کے بعد حساس نوعیت اختیار کرنے پر اس کی سماعت سنٹرل جیل لاہور میں کی جاتی رہی۔کیس کی سماعت کے دوران سفارتی اسثنا سمیت کئی قانونی معاملات زیربحث اور زیرغور آتے رہے اور مختلف نوعیت کے نشیب و فراز کے بعد بالآخر آج اسے رہائی مل گئی،مقتولین کے ورثا کے وکیل اسد منظور بٹ نے الزام عائد کیا کہ آج سنٹرل جیل میں کیس کی سماعت تھی،سماعت سے قبل فیضان اور فہیم کے ورثا کو گھروں سے اٹھا کر عدالت میں لایا گیا ،وکلا کو بھی گن پوائنٹ پر روکا گیا اور کوئی بات میڈیا کو بتانے کی صورت میں دھمکیاں دی گئیں۔وکیل کے مطابق ورثا سے زبردستی دیت کے کاغذات پر دستخط کرائے گئے ،جس کے بعد پہلے امریکی قونصلیٹ کی چار گاڑیاں روانہ ہوئیں اور بعد میں وکلا کو نکلنے کی اجازت دی گئی۔پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس کو بری کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ساری کارروائی قانون کے مطابق انجام دی،عدالت میں پہلے ملزم پر فردجرم عائد ہوئی،جس کے بعد ورثا بھی عدالت میں پیش ہوئے ،جن کی طرف سے دیت کے کاغذات پیش کیے گئے،رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دیت کے معاملے سے حکومت پنجاب کا کوئی تعلق نہیں ،عدالت کو ملزم کو معاف کرنے کا حق ہے ،حکومت یا پراسیکیوٹر اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتے۔ 

پانی سے بنی بیٹریوں کی مدد سے چلنے والا کیلکولیٹر
Updated at 1930 PSTکالج اساتذہ کا احتجاج سیاست ہے،وزیرتعلیم سندھ
Updated at 1920 PSTلندن :عمران فاروق کے قتل کے دن کی فوٹیج اور تصاویر جاری
Updated at 1920 PSTلندن :عمران فاروق کے قتل کے دن کی فوٹیج اور تصاویر جاری
Updated at 1910 PSTکریڈٹ کا رڈ فراڈکی روک تھام: جدید ترین کارڈز تیا ر
Updated at 1900 PSTٹھٹھہ کے22 ہزار خاندانوں کو وطن کارڈ نہیں دئیے گئے ،صادق میمن
Updated at 1850 PSTمیرج کار والی ٹرین کابروقت پہنچنا یقینی بنایا جائیگا،ریلوے حکام
Updated at 1840 PSTلاہور:ڈیمانڈ میں کمی کے باوجود گھنٹوں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری
Updated at 1830 PSTپاکستانی سفارتخانہ ڈاکٹر عافیہ کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کررہا ہے،دفتر خارجہ
Updated at 1820 PSTپشاور ہائی کورٹ: اکرم خان درانیکیخلاف دائر درخواست منظور
Updated at 1730 PSTسندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کی لہر
Updated at 1720 PSTکے ایس ای میں مندی،انڈیکس 35پوائنٹس کمی کے ساتھ11794پوائنٹس پر بند
Updated at 1650 PSTلاہوربار:معزول ججز کی بحالی کو تین سال مکمل، مٹھائیاں تقسیم
Updated at 1640 PSTپشاورایئرپورٹ: سول ایوی ایشن افسران کا احتجاجی مظاہرہ
Updated at 1630 PSTپشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات شروع
Updated at 1615 PSTاساتذہ کا احتجاج جاری،سندھ بھر کے کالجز میں تدریسی عمل معطل
Updated at 1600 PSTپنجاب میں اداروں کو لڑانے کی روش خطرناک ہے، راجا ریاض
Updated at 1550 PSTبے نظیر قتل کیس: سعود عزیز کا کیس لاہور ہائی کورٹ منتقلی کی درخواست منظور
Updated at 1540 PSTپاک فوج کے پروموشن بورڈ کا تین روزہ اجلاس شروع
Updated at 1510 PSTیورپ بھر سے’ایک ملین دستخط مہم‘ قابل تعریف ہے، میر واعظ
Updated at 1500 PSTبحرین میں احتجاجی مظاہرے، فورسز سے جھڑپ،5افراد ہلاک ہوگئے
Updated at 1455 PSTجاپانی ری ایکٹر کا ڈیزائن جنرل الیکٹرک نے تیار کیا تھا،رپورٹ
Updated at 1445 PSTقومی اسمبلی:فلڈ سرچارج کیخلاف مسلم لیگ ن کی تحریک التوا
Updated at 1435 PSTمداح نہیں چاہتے کہ میں فلم میں ماں کا کر دار ادا کر وں،مادھوری
Updated at 1420 PSTعاصمہ جہانگیر کی قیادت میں وکلاء کا وفد بھارت روانہ
Updated at 1410 PSTدوپاکستانیوں کا قتل ، امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کیخلاف فرد جرم عائد
Updated at 1400 PSTپاکستان:20سال میں 8ہزار قیدیوں کو سزائے موت سنائی گئی
Updated at 1350 PSTہا تھی کی سو نڈ پرجھو منے اور چمپنیزی کے گو د میں گھو منے والی بچی
Updated at 1340 PSTورلڈ کپ:کینیڈا کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ
Updated at 1330 PSTپاکستانی قیادت معاشی چیلنجز کو نظرانداز کر رہی ہے، برطانوی اخبار
Updated at 1305 PSTصدر زرداری کے والدحاکم علی زرداری شدیدعارضہ کے باعث پمزمنتقل
Updated at 1250 PSTحج اسکینڈل:سابق وزیر مملکت شگفتہ جمانی کیخلاف الزامات کا ریکارڈ پیش
Updated at 1245 PSTشفاف کنچوں کے پار نظر آتے مناظر کی خوبصورت فوٹو گرافی
Updated at 1235 PSTلاہور:معروف گلوکار جیسی سنگھ کی دوساتھیوں سمیت گرفتاری ورہائی
Updated at 1220 PSTجاپان: ایٹمی پلانٹ میں آتشزدگی،صورتحال سنگین،8ہزارملازمین نکال لئے گئے
Updated at 1210 PSTاے ٹی پی ٹینس ماسٹرز: فیڈرر اور جوکووچ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری
Updated at 1155 PSTسُپر ماڈل نومی کیمبل اب دکان داری کرتی نظر آئیں گی
Updated at 1130 PST’ بھارت ممبئی حملوں سے متعلق معلومات دیگر ممالک سے شیئر نہ کرے‘
Updated at 1110 PSTاین آئی سی ایل اسکینڈل، مونس الہٰی کی اسپیشل بنکنگ کرائم کورٹ میں پیشی
Updated at 1055 PSTلاہور:18 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی
Updated at 1040 PSTچوہدری شجاعت سمیت بائیس افراد شاہی لوٹے ہیں،جعفر اقبال
Updated at 0925 PSTاے ٹی پی ماسٹرز، اعصام الحق اور روہن بوپنا کوارٹرز فائنل میں
Updated at 0925 PSTبحرین، مظاہرین کے کیمپ پر پولیس نے دھاوا بول دیا
Updated at 0900 PSTجاپان میں پھر زلزلے کے جھٹکے،شدت6.0ریکارڈ کی گئی
Updated at 0825 PSTکراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں3افراد ہلاک
Updated at 0715 PSTڈیلاس: 20مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں پروگراما ت کا انعقاد کیا جائیگا
Updated at 0700 PSTکراچی:عائشہ منزل چورنگی پر ٹرک کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
Updated at 0630 PSTیوئیفا چیمپئنز لیگ : دفاعی چیمپئن انٹرمیلا ن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
Updated at 0500 PSTمحمد عامر اپنے خلاف مقدمے کی سماعت کیلئے انگلینڈ روانہ
Updated at 0430 PSTحیدرآباد: موٹر سائیکل چھیننے میں مزاحمت پر فائرنگ ، نوجوان قتل
Updated at 0400 PSTگوجرانوالہ: ایک گھر میں گیس کے اخراج کی باعث دھماکا، 8 افرادزخمی

 

بشکریہ جنگ