دُعائے مدینہ

دُعائے مدینہ
masjad-a-nabwiپہنچا دے اب مدینے یا الٰہی
دیکھا دے نو ر کی بستی یا الٰہی
الٰہی واسطہ پیارے نبی ﷺ کا
عطا کر وادیئِ جنّت یا الٰہی
میرا دِل اب یہاں لگتا نہیں ہے
مجھے  پہنچا  دے  یا الٰہی
بنا کر آشیاں طیبہ میں میرا
مجھے  مدنی  بنا دے یا الٰہی
جو رستہ ہے تیرے پیارے نبیﷺ کا
masjid_nabawi_1اُسی را ہ پر چلا دے یا الٰہی
اسی شب خواب میں پیارے نبیﷺکا
رُخِ انور دکھا دے  یا الٰہی
الٰہی بخش کر میری خطا ئیں
مجھے  اپنا  بنا لے  یا الٰہی
بقیع جنّت جہاں ہے تو وہیں پر
میرا مدفن  بنا دے یا الٰہی
ناکارہ پُر خطا اسفر کو مولا
نُورِ حق کی ضِیاء دے یا الٰہی

عبدالمجیدبُخاری

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button