URDUSKY || NETWORK

بھارتی وزیر خارجہ نے حیران کن بیان جاری کر دیا

45

ممبئی امریکی صدر نے آج پھر سے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر ثالثی کا کردار اد ا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اب اس مسئلے کے حل کا انحصار بھارت اور نریندر مودی پر ہے جس کے بعد بھارت کی جانب سے بھی اب بیان جاری کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ” سبرمنیم جے شنکر “ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ” میں نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کو واضح طور پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پر کسی قسم کی بھی بات چیت صرف اور صرف پاکستان کے ساتھ دو طرفہ ہو گی ۔بھارتی وزیر خارجہ اس وقت تھائی لینڈ میں کانفرنس میں شرکت کیلئے موجود ہیں ۔انہوں نے امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو سے ” ایسٹ ایشیا فارن منسٹرز کے نویں اجلاس “ میں شرکت کے دوران سائیڈ لائنز میں ملاقات کی ۔امریکہ اور بھارت کے درمیان ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلی آفیشل میٹنگ ہے ۔

یاد رہے کہ امریکی امریکی صدر نے رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان اور نریندر مودی میرے خیال میں شاندار انسان ہیں ، اگر وہ چاہتے ہیں تو میں ثالثی کا کردار کرنے کیلئے تیار ہوں ۔