URDUSKY || NETWORK

برطانیہ غیر یورپی طالب علموں کے لئے ویزوںمیں کمی کرے گا

11
 

برطانیہ آئندہ غیر یورپی طالبعلموں کے لئے ویزوں کی تعداد  میں کمی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔یہ فیصلہ اس سرکاری  رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے جس  میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ آنے والے ہر پانچ میں سے ایک طالبعلم اپنے ملک واپس نہیں جاتا۔

برطانیہ کے امیگریشن کے وزیر Damian Green اسٹوڈنٹس ویزوں کے اجرا کی شرائط کو سخت بنانے پر زور دے رہے ہیں۔ یہ اقدامات ان کوششوں کا حصہ ہیں جو برطانیہ تارکین وطن کی تعداد میں کمی لانے کے لئے کر رہا ہے۔

ڈیمین گرین کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹس ویزوں پربرطانیہ  آنے والے نصف طالبعلم ڈگری  کی سطع کے کورسز نہیں کر رہے۔

اسی ماہ ریلیز کی گئی ایک سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سن 2004میں اسٹوڈنٹ ویزوں پر برطانیہ  آنے  والے ایک لاکھ چھیاسی ہزار میں سے چالیس ہزار پانچ سال بعد بھی برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے بیشتر طالبعلم ملازمتوں یا شادیوں کی وجہ سے برطانیہ میں رہ رہے ہیں۔