URDUSKY || NETWORK

وفاقی وزیر اقلیتی امور شہبازبھٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا|اردو سکائی اخبار 2 مارچ 2011

12
وفاقی وزیر اقلیتی امور شہبازبھٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیاnews-urdu

Updated at 1130 PST
اسلام آباد… وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی ایٹ تھری میں واقع اپنی والدہ کے گھر سے سرکاری گاڑی نمبرجی وی 444میں دفتر جانے کیلئے نکلے تھے ، جب وہ50میٹر کے فاصلے پر ہی روز پلازہ کے سامنے پہنچے تو وہاں موجود نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی ، ان کو چہرے اور سینے پر گولیاں لگیں، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے ، ان کا ڈرائیور انہیں تشویشناک حالت میں الشفا اسپتال لے گیا ، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ہیں، جبکہ پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا ہے اور شواہد جمع کئے جارہے ہیں جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے ان کے ساتھ گاڑی میں موجود خاتون اور ڈرائیور کو باہر نکال کراندھا دھند فائرنگ کی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہاں پولیس اہلکار موجود ہوتے ہیں، تاہم آج کوئی اہلکار نظر نہیں آیا۔ حملہ آوروں نے جائے وقوع پر پمفلٹ پھینکے ہیں، جس پر فدائیان محمدﷺ ،تنظیم القاعدہ و تحریک طالبان پنجاب تحریر تھا، پمفلٹ پر مزید لکھا تھا کہ شریعت اسلامیہ میں گستاخ رسول ﷺ کے حکم صرف اور صرف قتل کا ہے۔ واضح رہے کہ ناموس رسالت ﷺ قانون کے حوالے سے انہیں دھمکیاں مل رہی تھیں۔وفاقی وزیر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ قانون کے حوالے سے انہیں دھمکیاں مل رہی تھیں، جس پرانہوں نے سکیورٹی اسکواڈ کیلئے درخواست بھی دے رکھی تھی۔ تاہم آئی جی اسلام آباد کاکہنا ہے کہ انہیں ایف سی اور پولیس کی دو سکیورٹی اسکواڈ فراہم کی گئیں تھیں، لیکن وفاقی وزیر نے ہدایت دے رکھی تھی کہ سکیورٹی اسٹاف دفتر میں موجود رہے۔
وکی لیکس امن کے نوبل انعام کیلئے نامزدگیوں میں شامل
Updated at 1245 PST
کراچی…امن کا نوبل انعام دینے والے نارویجن ادارے نے تصدیق کی ہے کہ اس سال کیلئے نامزدگیوں میں وکی لیکس سمیت عرب دنیا میں آنیوالے انقلاب سے جڑے افراد بھی شامل ہیں ۔ ناروے کے دارالحکومت اُوسلو میں نوبل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر Geir Lundestad نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کو
ورلڈ کپ کرکٹ میں آج انگلینڈ آئرلینڈ کے مد مقابل
Updated at 1230 PST
بنگلور…ورلڈ کپ کرکٹ کے 15ویں میچ میں آج انگلینڈ کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا۔ چنا سوامی اسٹیڈیم بنگلور میں ہونے والا یہ میچ جیو سوپر یہ میچ دوپہر 2بجے براہ راست نشر کرے گا۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اینڈریو سٹراس نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ
امریکا کو طالبان سے براہ راست بات کرنی چاہیے،برطانوی کمیٹی
Updated at 1225 PST
لندن …فارن ڈیسک… برطانیہ کی بااثر پارلیمانی کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر افغان جنگ کے خاتمے کی کوئی راہ نکلنے کی امید ہے تو امریکا کو طالبان سے براہ راست بات کرنی چاہیے۔برطانوی خبر رساں ادارے’رائٹر‘ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی فارن افیئرز کمیٹی نے کہا ہے کہ
لیبیا 2009میں امریکی پابندیوں سے تنگ آچکا تھا، وکی لیکس
Updated at 1215 PST
کراچی…وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ دو ہزار نو میں لیبیا کے حکمران کرنل معمر القذافی کے بیٹے سیف السلام قذافی نے امریکی سفیر سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ ایٹمی پروگرام کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کے باوجود واشنگٹن کی پابندیوں سے طرابلس اب تنگ آچکا
Updated at 1155 PST انگلیوں کی لمبائی ممکنہ بیماریوں کی نشا ندہی کر تی ہے،تحقیق
Updated at 1145 PST مشہور کھیل مو نو پلی کا قدیم ترین سیٹ 1.40لاکھ ڈالر میں نیلام
Updated at 1120 PST وفاقی وزیر اقلیتی امور شہبازبھٹی کی گاڑی پر فائرنگ
Updated at 1100 PST دنیا کے سب سے زیا دہ عا شقا نہ مزا ج انٹر نیٹ یوزرز ایتھنز میں
Updated at 1050 PST جولین اسانج کی اپنے نام کی ٹریڈ مارک رجسٹریشن کیلئے درخواست
Updated at 1030 PST پاکستان کیلئے امداد میں کٹوتی نہ کی جائے ، ہلیری کلنٹن کا انتباہ
Updated at 1005 PST لاہور:پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ
Updated at 0950 PST پشاور، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں دس فیصد اضافہ کا امکان
Updated at 0925 PST بلوچستان،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد شہروں میں بارش
Updated at 0900 PST کرکٹ ورلڈ کپ میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن
Updated at 0835 PST ریمنڈ کیس کو خون بہا کی ادائیگی سے حل کیا جاسکتا ہے، امریکی اخبار
Updated at 0800 PST سری لنکن اسٹاربلے بازجے وردھنے اورسماروویراپرسٹے کے الزامات
Updated at 0700 PST کولمبیا،فٹبال میچمیں کھلاڑی نے الوکولات مارکرہلاک کردیا
Updated at 0600 PST امریکی جنگی جہاز لیبیا کی طرف بڑھنا شروع، بحیرہ روم میں داخل
Updated at 0530 PST لاہور:گلبرگ میں26سالہ نوجوان ٹرین تلے آکر ہلاک
Updated at 0500 PST جھنگ: دومسافربسوں میں تصادم، 3 افرادجاں بحق،25 زخمی
Updated at 0430 PST پونا،کامن ویلتھ گیمزکے سابق چیف آرگنائزکے بینک لاکرزپرچھاپہ
Updated at 0400 PST بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

بشکریہ جنگ