بھارتی ٹی وی چینلز کے خلاف آئی سی سی کی کارروائی

 

کرکٹ کے نگران بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ وہ ناجائز کمرشلائزیشن کے باعث بھارتی ٹیلی وژن چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے ان بھارتی نشریاتی اداروں پر الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے کرکٹ کے موجودہ ورلڈ کپ کی کوریج سے متعلق ان مقابلوں کے شروع ہونے سے پہلے اتفاق کردہ شرائط کی بار بار خلاف ورزیاں کی ہیں۔

ئی سی سی نے کہا ہے کہ بھارتی نشریاتی اداروں نے جمعے کو ہونے والے ایک اجلاس میں اس امر سے انکار کر دیا کہ وہ ورلڈ کپ کوریج سے متعلق طے شدہ ضابطوں پر عمل درآمد کریں گے۔ آئی سی سی کے مطابق ان بھارتی چینلز نے اس معاہدے پر دستخط تقریباﹰ ایک سال پہلے کیے تھے۔

ICC کی طرف سے بھارتی ٹیلی وژن اسٹیشنوں پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ انہوں نے ورلڈ کپ مقابلوں سے متعلق اپنی نشریات کو تجارتی رنگ دینے کی کوشش کی تاکہ انہیں اضافی آمدنی حاصل ہو سکے۔ ان نشریاتی اداروں نے ان مقابلوں کو اپنے ناظرین کو براہ راست دکھانے کے سلسلے میں کوئی مالی ادائیگیاں کر کے کمرشلائزیشن سے متعلق باقاعدہ حقوق حاصل نہیں کیے تھے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے جمعے کی شام ممبئی میں کہا، ’’مجھے افسوس ہے کہ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم وہ تمام اقدامات کریں، جن کے ذریعے ہم اپنے خصوصی کمرشل حقوق اور اپنے پارٹنرز کے حقوق کی حفاظت کر سکیں۔ اگر اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہمیں قانونی کارروائی کرنا پڑے گی تو میری رائے میں یہ قابل افسوس تو ہو گا لیکن ضروری بھی۔‘‘

بشکریہ ڈی ڈبلیوڈی

Channels in PakistanChannels on PCIndian Channels OnlineList of ChannelsLive ChannelsOnline Free channels
Comments (0)
Add Comment