امریکہ پاکستان اختلاف، دونوں ممالک کی سفارتی ناکامی

Farhat Abbas Shah

امریکہ، پاکستان ایک دوسرے کی سٹرٹیجک ضرورت ھونے کے باوجود کبھی اپنے دو طرفہ تعلقات متوازن نہیں رکھ سکے۔ پاکستانی حکومتوں کی ڈنگ ٹپاو پالیسیوں کے باعث ھونے والے قومی نقصانات تو واضح تھے ھی، امریکی مہم جوئی کے مضمرات بھی سامنے آ گئے ھیں۔ پاکستانی عوام سوچتے ھیں کہ افواج پاکستان کی طرف سے پاکیستان میں امریکی من مانیاں روکنے سے اور کچھ ھوا ھو یا نہ ھوا ھو کم از کم خود کش حملوں میں کمی ضرور ھوئی ھے۔ اگرچہ کراچی کے حالات اب بھی ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ھے۔
دوسری طرف دن بہ دن خراب ھوتی ھی بین الاقوامی معیشت اب جنگی یا سازشی ھالات کی اجازت نہیں دیتی۔ آنے والے دن حالات میں مزید خرابی کی نشاندیہی کر رھے ھیں۔ ایک دو ممالک کو چھوڑ کر باقی ساری دنیا ایک گھمبیر اقتصادی صورتحال کا شکار نظر آ رہی ھے۔ گلوبل لیڈر ھونے کی وجہ سے امریکہ پہ ذمہ داری نسبتْا زیادہ عائید ھوتی ھے کہ وہ اپنے غیر پیداواری اخراجات ختم کرے اور سفارتی پالیسیوں میں بنیادی تبدیلی لائے۔ ویسے بھی چین کے مقابلے میں امریکی معاشی کمزوری کسی بہت بڑے عدم توازن کا پیش خیمہ بن سکتی ھے

Comments (1)
Add Comment
  • khurshid afroz

    ہماری سابقہ اور موجودہ حکومتوں نے جو پالیسیاں بنائی ہیں اس میں ملک کے اسٹرٹیجک مفادات کو مد نذر نہیں رکھا گیا۔۔۔۔بلکہ زاتی اقتدار کی خاطر غیر مقبول فیصلے کیئے گئے۔ ۔ ۔ ۔ضیا الحق کا دور مشرف سے بہت بہتر تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت نقصانات کے باوجوداس کے ملک کا مفاد پیش نظر رکھا ۔ ۔ ۔۔۔۔لیکن مشرف نےاپنے زاتی اقتدار کی خاطرملک کو آگ کی بھٹی میں جھونک دیا ۔ ۔ ۔اور اسوقت سے مسلسل ملک ایک کھائی میں گرتا چلا جا رہا ھے۔ ۔ ۔ ۔۔کرپشن اور امریکہ پر ہمارا انحصار بہت غلط پالیسی ھے ۔ ۔ ۔ ۔اسطرح ہم لوگ کبھی بھی صحیح طور پر ترقی نہیں کر سکتے