محمد عامر کے برطانوی شہری بننے کا امکان

سٹار باولر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انتہائی حیران کن خبر سامنے آگئی

لاہور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ مستقبل میں وہ ممکنہ طور پر برطانیہ کی شہریت حاصل کر سکتے ہیں ۔رپورٹس کے مطابق محمد عامر نے پہلے ہی برطانیہ میں ’اسپا ﺅس ویزا‘ کے لیے درخواست دے دی تھی، ’اسپاﺅس ویزا‘ ملنے کی صورت میں محمد عامر 30 ماہ کے لیے برطانوی شہریت حاصل کر سکتے ہیں لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ عامر کو یہ ویزا کب تک ملے گا کیونکہ ماضی میں عامر ’اسپاٹ فکسنگ‘ کیس کی صورت میں برطانوی جیل میں کچھ عرصہ گزار چکے ہیں۔اگر محمد عامر کو یہ ویزا مل جاتا ہے تو وہ برطانیہ میں رہائش، ملازمت جیسی دیگر سہولیات سے آراستہ ہوسکیں گے، یوں ان کا مستقبل میں برطانوی شہری بننے کے امکان روشن ہیں۔واضح رہے کہ محمد عامر نے ستمبر 2016 میں برطانوی خاتون نرجس ملک سے شادی کی تھی، برطانوی اہلیہ ہونے کی وجہ سے عامر بھی مستقبل میں برطانوی شہریت رکھنے کے خواہش مند ہیں۔

Mohammad AmirMohammad Amir Announces Retirement from Test Cricketریٹائرمنٹ کے بعدمحمد عامرمحمد عامر کے برطانوی شہری بننے کا امکان
زمرے کے بغیر
Comments (0)
Add Comment