URDUSKY || NETWORK

Pictorial view of Australia vs Pakistan Match

72

پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عمدہ اوپننگ شراکت کے باوجود پہلی اننگز میں 240 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

برسبین میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنرز نے ٹیم کو 75 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

لیکن قومی ٹیم اس شاندار آغاز سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی اور 94 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

اس کے بعد محمد رضوان اور یاسر شاہ نے اسد شفیق کا ساتھ دے کر پاکستان کو 240 رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی، اسد شفیق نے 76رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان اظہر علی بھی 39 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے— فوٹو: اے ایف پی

میچ کے آغاز سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کا قومی ترانہ بجایا گیا — فوٹو: اے ایف پی

اوپنرز اظہر علی اور شان مسعود نے پاکستانی ٹیم کو 75 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا — فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلین باؤلرز پہلے سیشن میں انتہائی کوشش کے باوجود کوئی وکٹ نہ لے سکے— فوٹو: اے ایف پی

شان مسعود سلپ میں اسٹوین اسمتھ کو کیچ دے بیٹھے— فوٹو: اے ایف پی

جوش ہیزل وُڈ نے بابر اعظم پر اپنی برتری قائم رکھتے ہوئے انہیں ایک رن بنانے کے بعد ہی پویلین لوٹا دیا — فوٹو: اے ایف پی

اسد شفیق نے مشکل حالات میں 76 رنز کی ذمے دارانہ اننگز کھیلی — فوٹو: اے ایف پی

نیتھن لائن نے افتخار احمد کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پانچواں نقصان پہنچایا — فوٹو: اے ایف پی

محمد رضوان نے 34 گیندوں پر 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

عالمی نمبر ایک ٹیسٹ فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز کی گیند پر اسد شفیق کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے پی

یاسر شاہ نے 26 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ اسد شفیق کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 84 رنز کی شراکت قائم کی— فوٹو: اے ایف پی

یاسر ایک اچھی اننگز کھیلنے کے بعد مچل اسٹارک کی وکٹ بنے— فوٹو: اے ایف پی

پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے نسیم شاہ نے مچل اسٹارک کی گیند کا دفاع کر کے انہیں ہیٹ ٹرک سے محروم کردیا — فوٹو: اے ایف پی

فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک 4 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے— فوٹو: اے پی