کھیل و صحت

پاکستان کی 11 رنز کی برتری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ویلنگٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے نو رن بنا لیے ہیں۔

اس طرح پاکستان کو نیوزی لینڈ پرگیارہ رن کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں تین سو چھہتر رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستانی اننگز کی خاص بات کپتان مصباح الحق کی عمدہ اننگز تھی، وہ ایک رن کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔

مصباح کے علاوہ یونس خان تہتر جبکہ توفیق عمر ستر اور اظہر علی سڑسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان مصباح الحق اور یونس خان کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے ایک سو بیالیس رن کی شراکت ہوئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈینیئل ویٹوری اور کرس مارٹن نے چار، چار جبکہ سودی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں ڈینیئل ویٹوری کی سنچری کی بدولت 356 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ ہیملٹن میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

نیوزی لینڈ ٹیم: مارٹن گپتل، برینڈن میککلم، ولیمسن، راس ٹیلر، جیسی رائیڈر، جیمز فرینکلن، ینگ، ڈینیئل ویٹوری، ٹم سودی، آرنل اور کرس مارٹن۔

پاکستان ٹیم: محمد حفیظ، توفیق عمر، اظہر علی، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، عدنان اکمل، عبدالرحمان، عمر گل، تنویر احمد اور وہاب ریاض۔

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button