URDUSKY || NETWORK

سام سنگ کے نئے فولڈ ایبل فون کی تصاویر لیک

28

This could be our first look at Samsung’s upcoming foldable flip phone.

سام سنگ گلیکسی فولڈ دیکھنے میں تو اچھا تھا مگر استعمال میں اتنا بہتر ثابت نہیں ہوا۔

تاہم یہ کمپنی اب اپنے نئے فولڈ ایبل فون کو متعارف کرانے والی ہے مگر اب کی بار اس کا ڈیزائن بالکل مختلف ہوگا اور موٹرولا ریزر سے ملتا جلتا ہوگا۔

اکتوبر میں سام سنگ نے اس فولڈ ایبل فونز کی جھلک اپنی سالانہ کانفرنس کے دوران پیش کی تھی اور اب پہلی بار تصاویر لیک ہوکر سامنے آگئی ہیں۔

اور تصاویر میں اس کا ڈیزائن ویسا ہی ہے جیسا سام سنگ کے پیش کردہ خاکے میں دکھایا گیا تھا جس میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ اطراف میں بیزل موجود ہیں مگر نیچے موٹرولا ریزر سے کچھ مختلف ہے۔

جب فون کو بند کیا جاتا ہے تو اس کے سامنے والے حصے میں ایک چھوٹا ڈسپلے نظر آتا ہے جس میں تاریخ اور نوٹیفکیشن دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ ایل ای ڈی فلیش اور ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

فون کی بیک گلاس سے بنی لگتی ہے جو کہ گلیکسی فولڈ کی طرح ہی ہے بس حجم میں چھوتی ہے۔

دائیں جانب والیوم اور پاور بٹن دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ لاﺅڈ اسپیکر اور ٹائپ سی پورٹ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

مختلف رپورٹس کے مطابق یہ سام سنگ کا سستا ترین فولڈ ایبل فون ہوگا جس کی قیمت 1 ہزار ڈالرز کے قریب ہوگی اور یہ گلیکسی ایس 11 کے ساتھ 18 فروری کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ اس فون میں بھی 108 میگا پکسل کیمرا دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ دوسرا کیمرا 5 ایکس آپٹیکل زوم کے فیچر سے لیس ہوگا مگر یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے۔