URDUSKY || NETWORK

’فیس بُک اور ٹوِٹر کا نام نہ لیں‘

93
 facebook

’صرف بڑی کمپنی ہونے کی وجہ سے اضافی تشہیر نہیں ملنی چاہیے‘

فرانس میں ٹی وی اور ریڈیو پر پروگرام کے دوران فیس بُک اور ٹوِٹر کا نام لینے کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ فرانس میں نشریاتی اداروں کی نگرانی کرنے والی تنظیم نے کہا کہ پروگرام کے دوران ان ویب سائٹوں کا نام لینا اشتہارات کے بارے میں قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

نگران ادارے نے کہا کہ ان ویب سائٹوں کا ذکر ان کا نام لیے بغیر کیا جا سکتا ہے لیکن ان کا نام لینا کسی حد تک اشتہار بازی کے زمرے میں آ جاتا ہے۔ فیس بک اور ٹوِٹر کا نام لینے کو ستائیس مارچ انیس سو بانوے کے قانون کی شق نو کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے جس میں بالواسطہ اشتہاربازی پر پابندی لگائی گئی ہے۔

فرانس میں بھی دنیا کے دیگر بہت سے ممالک کی طرح ریڈیو اور ٹی وی پر پر سامعین سے رابطہ رکھنےکے لیے کثرت سے فیس بُک اور ٹوِٹر کا استعمال کیا جاتا ہے۔

فرانس میں اس قانون کا مقصد یہ ہے کہ بڑی بڑی ویب سائٹوں کو صرف اپنے بڑے ہونے کی وجہ سے اضافی تشہیر نہ مل سکے۔

BBC Urdu