URDUSKY || NETWORK

پہلا 3D TV، دیکھنے کے لئے چشمے کی ضرورت نہیں

114

جاپانی کمپنی توشیبا نے دنیا کا پہلا تھری ڈی ٹیلی وژن بنا کر ثابت کر دیا ہےکہ الیکٹرونک کی دنیا میں جاپان کا ثانی نہیں۔ یہ ٹیلی وژن مارکیٹ میں متعارف کر وا دیا گیا ہے۔

توشیبا نے دنیا بھر میں تھری ڈی یا تھری ڈائمینشنل کے بڑھتے ہوئے جنون کو دیکھتے ہوئے تھری ڈی ٹیلی وژن کی تیاری پربہت عرصہ پہلے سے کام شروع کر دیا تھا۔ اس سال کے آغاز میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ تھری ڈی ٹیلی وژن تیار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور اب 22 دسمبر سے اس کی فروخت بھی شروع ہو گئی ہے۔ یہ دنیا کا واحد تھری ڈی ٹیلی وژن ہے، جسے دیکھنے کے لئے مخصوص چشمہ لگانے کی بھی ضرورت نہیں۔

جیسے ہی د

ارالحکومت ٹوکیو میں توشیبا کمپنی

نے عام صارفین کو اپنے تخلیق کردہ بارہ انچ کےRegza GL1 سے متعارف کرایا تو فوراً ہی لوگوں نے یہ ماڈل خریدنا شروع کر دیا۔ توشیبا کا دعوی ہے کہ ان کا

تھری ڈی ٹی و

ی عینکوں کا محتاج نہیں ہو گا تاہم دیکھنے والےکو ٹی وی کے تھری ڈی ایفکٹ سے لطف اندوز ہونے کیلئے اس کے خاصا قریب بیٹھنا پڑے گا۔ اس ماڈل کی قیمت 14سو

امریکی ڈالر ہے جبکہ اسی کا 20 انچ کا ماڈل ہفتے کے روز فروخت

کے لئے دس

تیاب ہو گا۔

اس سے قبل دنیا کی کئی کمپنیاں تھری ڈی ٹیلی وژن بنا چکی ہیں لیکن ان کے لئے خصوصی عینکیں پہننا ضروری ہے۔ تاہم توشیبا نے ایک خاص ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے دیکھنے و

الوں کو یہ سہولت بھی فراہم کی ہے کہ وہ ٹو ڈی اور تھری ڈی میں سے کسی ایک پروگرام کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

اس وقت جاپان

میں الیکٹرونک کے شعبے میں شدید مقابلہ بازی جاری ہے۔ مختلف کمپنیاں صارفین کوکم قیمت اشیاء فراہم کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے صنعت کو منافع نہیں توشیبا کا دعوی ہے کہ ان کا تھری ڈی ٹی وی عینکوں کا محتاج نہیں ہوگا ہو پار رہا۔ یہ حقیقت ہے کہ توشیبا کی اس تخلیق سے مارکیٹ میں مزید مقابلہ بازی شروع ہو جائے گی۔

سونی کمپنی پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ وہ رواں سال اپنے ہدف کو حاصل نہیں کر سکی ہے۔ فروری 2011ء میں شارپ کمپنی بھی ایک ایسے ہی تھری ڈی ٹیلی وژن کو متعارف کروانے جا رہی ہے، جس میں بھی خصوصی چشموں کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ساتھ ہی یہ ٹیلی وژن ٹچ اسکرین ہو گا، اس میں موبائل ٹیلیفون سے یا ڈیجیٹل کیمرے سے اتاری گئی تصویریں بھی تھری2011ء میں شارپ توشیبا کی طرز کا ہی ایک ٹی وی متعارف کروانے جا رہی ہے، جو ٹچ اسکرین ہو گا ڈی ایفکٹ میں دیکھی جا سکیں گی۔ توشیبا کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین ابھی تھری ڈی ٹیکنالوجی کو بہت زیادہ اہمیت نہیں دے رہے لیکن جلد ہی یہ ٹیکنالوجی ایک معیار بن جائےگی۔

بشکریہ ڈی ڈبلیو ڈی