URDUSKY || NETWORK

اب ہر سکینڈ کا اپڈیٹ سرچ ہو سکے گا

103

اب ہر سکینڈ کا اپڈیٹ سرچ ہو سکے گا

گوگل نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسا سرچ انجن لانچ کیا ہے جس کی مدد سے انٹر نیٹ پر ہر سکینڈ ہونے والے اپڈیٹس کو بھی سرچ کیا جا سکتا ہے۔اس سرچ انجن کی مدد سے ٹویٹر، فیس بک جیسی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹز پر ہونے والے اپ ڈیٹس کو بھی سرچ کیا جا سکے گا۔
گوگل کے ایک اہلکار امت سنگھل کا کہنا ہے ‘ فی الوقت جس رفتار سے معلومات مہیا کرائی جا رہی ہے اس کے لیے ہر ایک سیکنڈ اپنی اہمیت رکھتا ہے۔سیلیکون ویلی کی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نئے سرچ انجن کا آغاز ہو چکا ہے اور پوری دنیا میں اسے استعمال کرنے میں ایک دو دن لگ سکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ سہولیت آئی فونس کے ساتھ ساتھ گوگل کے انڈرؤئڈ آپریٹنگ سسٹم پر بھی موجود ہوگی۔فیس بک ، مائی سپیس اور ٹویٹر کے ساتھ کیے گئے معاہدے سے متعلق مالی تفصیلات گوگل نے جاری نہیں کی ہیں۔فیس بک نے یہ عام کر دیا تھا کہ وہ اس معاہدے سے کسی طرح کا مالی فائدہ نہیں اٹھائے گا۔
بشکریہ۔بی بی سی