URDUSKY || NETWORK

ڈپریشن صحت کے لئے سگریٹ نوشی سے زیادہ خطرناک، طبی تحقیق

103

ڈپریشن صحت کے لئے سگریٹ نوشی سے زیادہ خطرناک، طبی تحقیق

ڈپریشن پر ایک تازہ ریسرچ کے اعداد و شمار

ناروے اور برطانیہ کی طبی تحقیق کے ماہرین کی حالیہ تحقیق کے مطابق ڈپریشن صحت کے لئے سگریٹ نوشی سے بھی زیادہ مہلک ہے اور زیادہ اموات کا باعث ہے۔
یہ تحقیق چار سالوں میں جاں بحق ہونے والے60 ہزار افراد کی معلومات پر مبنی ہے۔ ڈپریشن اور بے چینی دونوں کی موجودگی کم خطرناک ہے جبکہ صرف ڈپریشن زیادہ مہلک ہے جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ صرف ڈپریشن میں مبتلا مریض علاج کی طرف مائل نہیں ہوتے جبکہ بے چینی کی موجودگی انہیں علاج کروانے کی طرف لے جاتی ہے۔
ایک اور تحقیق کے مطابق ڈپریشن اور ذیابیطس دونوں کی موجودگی سے دل کے دورہ کا خدشہ بہت بڑھ جاتا ہے جبکہ موٹاپا اور ذیابیطس بھی دل کی بیماریوں میں اضافہ کا باعث ہے۔