URDUSKY || NETWORK

نوجوان لڑکیوں کے لیے میک اپ نقصان دہ ہوسکتا ہے: امریکی تحقیق

175

نوجوان لڑکیوں کے لیے میک اپ نقصان دہ ہوسکتا ہے:   امریکی تحقیق

نوجوانی میں میک اپ کا رحجان

واشنگٹن…سینٹرل مانیٹر نگ …ایک امریکی نجی ادارے کے تحت کی گئی ایک تحقیق سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ نوجوان لڑکیوں کے لیے میک اپ کا استعمال انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نوجوان لڑکیوں میں بناؤ سنگھار کے حوالے سے زیرِ استعمال آنے والی مصنوعات جیسے مسکارا،آئی شیڈ اور فاؤنڈیشن وغیرہ میں پائے جانے والے کیمیاوی اجزاء کینسر اور ہارمونز کو غیر متوازن کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

خوبصورتی اور میک اپ کا امتزاج

ماہرین کے مطابق عام طور سے لڑکیاں گیارہ سال کی عمر سے ان بیوٹی پروڈکٹس کا استعمال شروع کرتی ہیں لیکن اب حیران کن طور چھ سال کی عمر کی بچیوں کے لیے بھی مصنوعات مارکیٹ میں متعارف کروائی جا چکیں ہیں جو ان کے لیے انتہائی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔

انداز بھی اور میک اپ بھی

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوعمر لڑکیاں دن میں 17 مختلف مصنوعات کو زیرِ استعمال لاتی ہیں جبکہ بڑی عمر کی خواتین صرف 13 خوبصورتی نمایاں کرنے والی اشیاء کا استعمال کرتی ہیں۔ اس مطالعے میں زیرِ استعمال رہنے والی اشیاء میں شامل کیمیاوی اجزاء کے تجزیے سے سامنے آنے والے نتائج کے مطابق یہ نوعمر لڑکیوں کے لیے بے حد نقصان دہ پائے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ