URDUSKY || NETWORK

امریکی فوجی ٹوئٹر استعمال کر سکیں گے.بی بی سی

107

امریکی فوجی ٹوئٹر استعمال کر سکیں گے

امریکی فوج کے لیے ٹوئٹرہفتہ 27 فروری 2010 ,‭ 04:35 GMT 09:35 PST

سوشل نیٹ ورکنگ کے نقصان سے زیادہ فوائد بتائے گئے ہیں

بی بی سی کی ایک خبر کے مطابق, امریکہ کی وزارتِ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجی ملٹری کمپیوٹرز پر اب ٹوئٹر اور فیس بک جیسی سوشل میڈیا ویب سائٹس کا استعمال کر سکیں گے۔ یہ اجازت انٹرنیٹ کے استعمال اور سکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد دی گئی۔

پنٹاگون میں حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے فائدے اس سے پیدا ہونے والے سکیورٹی رسک کے مقابلے میں کئی زیادہ ہیں۔

اس اعلان کا مطلب ہے کہ پینٹاگون نے 2007 میں یوٹیوب سمیت جو متعدد ویب سائٹ بلاک کی تھیں اب انہیں دوبارہ فوجیوں کے لیے کھولا جائے گا۔

تاہم اب بھی کمانڈر اپنے مشن کی حفاظت کی خاطر ان ویب سائٹس کو عارضی طور پر بند کر سکتے ہیں۔

نامہ نگاروں کا خیال ہے کہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ امریکی فوج کے لیے تیزی سے اہم ہوتا جا رہا ہے۔

انٹرنیٹ کو دوسری چیزوں کے علاوہ نئی بھرتی، تعلقاتِ عامہ، اور فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے درمیان رابطوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ پینٹاگون کے امریکی فوج کے ملازمین سے رابطے استوار کرنے میں مدد دے سکتی ہے کیونکہ ان میں سے اکثر ملازمین کی عمریں بیس کی دہائی میں ہیں اور وہ آن لائن سروسز با قاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2010/02/100227_us_twitter_as.shtml