URDUSKY || NETWORK

کامیابی ؛ صحت و تندرستی کے قدیم راز جدت کی دہلیز پر!!!

130

کامیابی ؛ صحت و تندرستی کے قدیم راز جدت کی دہلیز پر!!!

تندرستی ہزار نعمت ہے

[Youtube=http://www.youtube.com/watch?v=VFaizJLWPo4]

تحریر:محمد الطاف گوہر

آج افراد صحت ، تندرستی حاصل کرنے کی خاطر ڈاکٹروں ؛ حکیموں اور سنیاسیوں کے چکر لگاتے اور سرکاری ، پرائیویٹ کلینک و ہسپتال کے طواف کرتے نظر آتے ہیں مگر ان عادات کی پرواہ نہیں کرتے جو انکو صحت سے ہمکنار کرتی ہیں۔ جبکہ میرے تجزیہ کے مطابق صحت اور بیماری مختلف عادات کے نتائج ہیں جوکہ اپنے اثرات دکھانے میں بہت آہستہ آہستہ کچھوے کی چال چلتے تمام زندگی پر محیط رہتے ہیں۔اسی طرح ایک نظریہ کے مطابق ؛ اگر ساری دنیا کی دولت تمام لوگوں میں یکساں تقسیم کردی جائے تو کچھ عرصہ کے بعد کچھ لوگ امیر ہو جائیں گے اور کچھ غریب جبکہ اس بات کا دارومدار بھی افراد کی عادات پر ہے۔چھوٹی سی بات جو ساری زندگی پر محیط ہے اور اسے ہم سمجھ نہیں پاتے مگر اسکے اثرات ہمارے شب و روز کو متاثر کیے ہوئے ہیں لہذا اگر افراد اپنی عادات کو سمجھتے ہوئے ان میں مثبت تبدیلی لے آئیں تو صحت؛ تندرستی اور کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔
اگر امراض سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہسپتال کی بجائے کسی کھیل کے میدان یا باغ کی راہ لیں اور ورزش کرنے کی عادت اپنائیں جو کہ دوران خون کو درست رکھنے کے ساتھ ساتھ تازہ ہوا اور ماحول بھی فراہم کرتی ہیں اور صبح کے وقت کھلی فضا میں تازہ آکسیجن وافر مقدار میں میسر ہوتی ہے جبکہ اس سے مستفید ہونے کا کوئی بل بھی نہیں آتا البتہ اگر اسے عادت کے طور پر روزمرہ میں شامل کر لیا جائے تو صحت مندی ضرور حاصل ہو جاتی ہے بہرکیف آزمائش شرط ہے ۔ صحت و تندرستی کیلئے چند ایک قدیم مگر انتہائی اعلی عادات حاضر خدمت ہیں امید ہے کہ روزمرہ زندگی میں مفید ثابت ہو نگی۔