URDUSKY || NETWORK

موٹے افراد کے گردوں کو سخت خطرہ

112

موٹے افراد کے گردوں کو سخت خطرہ

سائنس و ٹیکنالوجی

نیویارک : طبی ماہرین نے کہا ہے کہ گردوں کے امراض سے بچاوٴ کیلئے وزن پڑھنے پر کڑی نظر رکھنی چاہئے جبکہ کھانے پینے میں کمی ، ورزش یا سرجری کے ذریعے فالتو چربی نکلوانے سے گردوں پر پڑنے والے بوجھ کو کم کیا جاسکتا ہے۔ کلینکل جرنل آف امریکن سوسائٹی آف نیفرالوجی کے زیر اہتمام کروائی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق بتایا گیا ہے کہ وزن کم کرنے کے طریقوں پر عمل درآمد سے پہلے ڈاکٹرز سے مشورہ نہایت ضروری ہے، جس کی وجہ وزن میں اضافہ سے پیدا ہونے والی عارضہ قلب اور ذیابیطس کی پیچیدگیاں ہوتی ہیں ۔ ماہرین نے تازہ ترین تحقیق میں بتایا کہ وزن کم کرنے کے عمل سے ذیابیطس، بلڈپریشر، کولیسٹرول اور عارضہ قلب سے متعلق خرابیاں دور کرنے سمیت گردوں کی بیماریوں سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔