سرگودھا:عزیز بھٹی ٹاوٴن میں چھاپہ، 5غیر ملکی باشندے گرفتار، تفتیش برآئے ممکنہ دہشت گردی
سرگودھا:عزیز بھٹی ٹاوٴن میں چھاپہ، 5غیر ملکی باشندے گرفتار، تفتیش برآئے ممکنہ دہشت گردی
نیوزویک کے ذرائع کے مطابق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے علاقہ سے پانچ نوجوان پاکستان میں کسی مم کنہ دہشت گردی کے زمن میں زیر تفتیش ہیں ، ۔۔۔۔۔۔ اور اگے چل کر نیوز ویک لکھتا ہے کہ ” ممکن ہے کہ یہ لوگ بیرون ملک اس لئے بھیجے گئے ہوں تا کہ ان کو جہاد کی تربیت دی جائے” ۔۔۔۔۔
جنگ، دا نیوز، نیوز ویک اور انویسٹیگیٹو نیوز پراجیکٹ کے ذرائع کے مطابق ؛
Updated at: 1710 PST, Wednesday, Decemb er 09, 2009
سرگودھا…سرگودھا کے پوش علاقہ عزیز بھٹی ٹاؤن میں اینٹی آرگنائز کرائم سیل کی ٹیم نے چھاپہ مار کر 5 غیر ملکی باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈی پی او ڈاکٹر عثمان انور نے جیونیوز کو بتایا کہ پولیس نے سرگودھا کے پوش علاقہ عزیز بھٹی ٹاؤن میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے کارکن خالد فاروق نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر 5 غیر ملکی کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لئے جانے والوں میں 2 یمنی، ایک مصری، ایک سوئیڈش اور ایک امریکی نژاد پاکستانی شامل ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق یہ افراد 30 نومبر سے سرگودھا میں رہائش پذیر تھے اور عین ممکن ہے کہ یہ لوگ دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف ہوں۔ ابتدائی تحقیقات میں گرفتار ہونے والوں نے اپنے نام احمد عبدالل، وقار حسن خان، ایمان حسن، یاسر، رامی زمزم بتایا ہے جبکہ مکان مالک خالد عمر فاروق کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے۔ حساس اداروں نے گرفتار افراد سے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ اس سلسلہ میں گرفتار افراد کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کیا جارہا ہے۔ تاہم پولیس نے حراست میں لئے گئے افراد کی تصدیق کی ہے۔
نیوزویک کے ذرائع کے مطابق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے علاقہ سے پانچ نوجوان پاکستان میں کسی ممکنہ دہشت گردی کے زمن میں زیر تفتیش ہیں ، ۔۔۔۔۔۔ اور اگے چل کر نیوز ویک لکھتا ہے کہ ” ممکن ہے کہ یہ لوگ بیرون ملک اس لئے بھیجے گئے ہوں تا کہ ان کو جہاد کی تربیت دی جائے” ۔۔۔۔