شخصیات

شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس شروع

بھٹ شاہ : حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز بھٹ شاہ میں شروع ہوگیا ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو اور صوبائی وزیر ثقافت سسی پلیجو نے درگاہ پر حاضری دی اور چادر چڑھائی۔

میڈیا سے بات چیت میں نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا پیغام امن اور محبت پوری دنیا کیلئے بہترین نمونہ ہے، ان کے پیغام پر عمل کرنے سے پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی کا سدباب ہوسکتا ہے۔

صوبائی وزیر ثقافت سسی پلیجو نے کہا کہ ان کی حکومت شروع سے شاہ لطیف کے شہر کو بین الاقوامی شہر بنانے کیلئے کردار ادا کرتی آرہی ہے ۔ انھوں نے بھٹ شاہ کے قریب شاہ جو باغ ثقافتی گوئی کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر سگھڑ کانفرنس ، کتب میلے اور ملاکھڑا مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Check Also
Close
Back to top button