URDUSKY || NETWORK

کرتارپور راہداری کے معاہدے پر دستخط ، وزیر اعظم عمران خان 9نومبرکو باقاعدہ طور پر افتتاح کریں

41

Pakistan and India will sign the agreement on Kartarpur Corridor on Thursday (today), paving the way for its inauguration next month ahead of the 550th birth anniversary of the founder of Sikhism Guru Nanak Dev

کرتارپور راہداری کو فعال کرنے سے متعلق معاہدے پر دستخط کر لیے گئے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان 9نومبرکو کرتارپور راہداری کا باقاعدہ
طور پرافتتاح کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت سے آنے والے یاتری ویزا فری ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہداری کو فعال کرنے سے متعلق تقریب زیرو پوائنٹ پر منعقد ہوئی، پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر فیصل نے معاہدے پردستخط کیے،وزیر اعظم عمران خا ن باقاعدہ طور پر 9نومبرکو باقاعدہ طور پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے معاہدے پر دستخط کے بعدپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے حکم کے مطابق معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں،کرتارپور راہداری منصوبہ پر روزانہ 5ہزار سکھ یاتری پاکستان آئیں گے،یاتری ہر روز صبح سے شام تک پاکستان میں رہ سکیں گے ،بھارت سے آنے والے یاتریوں کو واپس جانے کی پابندی ہو گی لیکن دیگر ممالک سے آنےو الے یاتری دیگر مقامات پر بھی جا سکیں گے۔

انہوں نے کہاہے کہ بھارت سے آنے والے یاتری ویزا فری ہونگے،پاکستانی امیگریشن کی جانب سے بھارت سے آنے والے یاتریوں کو بار کوڈ کا اجراءکیا جائے گا،یاتریوں کو سفر کے لیے بسیں فراہم کی جائیں گی،20ڈالر بطور سروس چارجز لیے جائیں گے،زائرین کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایک طرف ہندوستان ہے اور دوسری طرف ہم ہیں،کرتارپور راہداری پر بھارت سے مذاکرات بہت مشکل رہے ،جموں کشمیر پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ڈاکٹر فیصل نے معاہدے کے بعد پودا لگا کر دوستی کا پیغام دیا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے28 نومبر 2018 کوکرتاپور راہداری کی سنگ بنیاد رکھی  تھی ۔