URDUSKY || NETWORK

کراچی :سعودی قونصلیٹ کی گاڑی پر فائرنگ ، سفارتکار جاں بحق

94
کراچی :سعودی قونصلیٹ کی گاڑی پر فائرنگ ، سفارتکار جاں بحقBreaking-News
Updated at 0955 PST
کراچی…کراچی میں نامعلوم دہشت گردوں نے سعودی قونصلیٹ کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے سعودی سفارتکار حسن گابانی جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس خیابان شہباز میں سعودی سفارتکار اپنے گھر سے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے قونصلیٹ جار رہے تھے ، کہ ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں سعودی سفارتکار حسن گابانی جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوارملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوگئے ۔قونصلیٹ کی گاڑی کا نمبر CC 5264۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی قونصلیٹ پر دو دستی بم پھینکے گئے تھے ۔جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔

Jang