URDUSKY || NETWORK

حج کرپشن کیس،تفتیشی افسر کی بحالی کا نوٹی فکیشن لانے کیلئے ایک اور مہلت|اردو سکائی اخبار 26 جولائی 2011

148
حج کرپشن کیس،تفتیشی افسر کی بحالی کا نوٹی فکیشن لانے کیلئے ایک اور مہلتnews
ShareUpdated at 1020 PST
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس کی تفتیش پر ایف آئی اے آفیسر حسین اصغر کی بحالی نہ ہونے کی صورت میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سے کہا ہے کہ وہ ساڑھے گیارہ بجے تک حسین اصغر کی بحالی کا نوٹی فکیشن لائیں بصور ت دیگر جیل جانے کیلئے تیار رہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چھ رکنی بنچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی، ڈی جی ایف آئی اے آج پھر عدالت میں حاضر نہ ہوئے ۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے بتایاکہ حسین اصغر کی بحالی کے لئے نوٹی فکیشن کی سمری مجازاتھارٹی یعنی وزیراعظم کو بھیجی گئی تاہم اس پر جواب نہیں آیا، چیف جسٹس نے کہاکہ یہ نوٹی فکیشن آج ہی لایاجائے۔ عدالت نے اس کیلئے ساڑھے گیارہ بجے تک کی مہلت دی،چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عدالتی حکم میں چیف ایگزیکٹو یعنی وزیراعظم رکاوٹ بنتے ہیں تو ان سے بھی قانونی دائرہ میں نمٹاجاسکتا ہے ، عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ نوٹی فکیشن نہ آیا تو سیکریٹری کو جیل جانا پڑے گا۔
نئی دہلی میں پاکستان اور بھارت کے سیکریٹری خارجہ مذاکرات
Updated at 1135 PST
نئی دہلی…پاکستان اور بھارت کے سیکریٹری خارجہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر کا کہنا کہ دونوں ممالک کے وفود میں امن، استحکام اور تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ملاقات ہورہی ہے۔بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں پاکستان اور بھارت کے سیکریٹری خارجہ کے درمیان ملاقات شروع ہوگئی …
کے ای ایس سی اور لیبر یونین میں معاہدہ،احتجاج ختم کرنے کا اعلان
Updated at 0830 PST
کراچی…گورنر ہاوس میں چودہ گھنٹے سر جوڑ کر بیٹھنے کے بعد بالآخر کے ای ایس سی انتظامیہ اور لیبر یونین کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ لیبر یونین نے دعویٰ کیا ہے کہ شہریوں کے مسائل چوبیس گھنٹے میں حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ گورنر سندھ کی ثالثی کام آگئی۔ …
امریکا قرض کے بھاری بوجھ تلے دب گیا ،حکومت اپوزیشن ڈیڈلاک
Updated at 0730 PST
واشنگٹن. . . . . . . . امریکی صدر بارک اوباما نے کہاہے کہ ری پبلیکن سے مذاکرات ڈیموکریٹس کو مات کی حالت میں لے آئے ہیں۔قرض کا معاملہ امریکی معیشت کو سنگین نقصان پہنچا سکتا ہے ،جس پر کانگریس کے اسپیکر نے کہا کہ بحران اوباما نے خود …
 Updated at 1200 PSTموٹے لوگ اسمارٹ بننے کا خواب نہ دیکھیں،تحقیق
 Updated at 1130 PSTسوشل ویب سائٹس لوگوں کے لیے نشہ ہیں:تحقیق
 Updated at 1105 PSTحکومت پاکستان کا 24 بھارتی سویلین قیدی رہا کرنے کا فیصلہ
 Updated at 1100 PSTمسلسل نیند یادداشت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے
 Updated at 1045 PSTآزادکشمیراسمبلی،پی پی نے چوہدری عبدالمجید کو قائد ایوان نامزدکردیا
 Updated at 1030 PSTکرسٹل کے ذخائر سے بھرے میکسیکو کے منفرد اور دلچسپ غار
 Updated at 1000 PSTجنوبی وزیرستان،شولام میں ریموٹ کنٹرول ،اہلکار شہید
 Updated at 1000 PSTڈرائیور کی غلطی،کاردکان کا شیشہ توڑتے ہو ئے اندر ہی پارک ہو گئی
 Updated at 0920 PSTباڑہ میں دو پرائمری اسکول دھماکا خیز مواد سے تباہ
 Updated at 0700 PSTگورنر سندھ ،اے ای ایس سی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت
 Updated at 0630 PSTآئندہ24 گھنٹوں میں سندھ بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
 Updated at 0545 PSTیو ایس اوپن اور اگلے ٹورنامنٹس جیتنے کی کوشش کروں گا،اعصام الحق
 Updated at 0515 PSTکانگو میں خسرہ کی بیماری سے ایک ہزار سے زائدبچے ہلاک ہوئے

بشکریہ جنگ