URDUSKY || NETWORK

این آئی سی ایل،تفتیشی افسر جان بوجھ کر کیس خراب کرتے ہیں، چیف جسٹس|اردو سکائی اخبار 8 جون 2011

132
این آئی سی ایل،تفتیشی افسر جان بوجھ کر کیس خراب کرتے ہیں، چیف جسٹسPakistan-News
Updated at 1230 PST
اسلام آباد…ایف آئی اے نے این آئی سی ایل اسکینڈل کیس میں سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ کراچی میں تقریبا پچاس کروڑ روپے مہنگی خریدی گئی اراضی کی رقم میں سے وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم اور ان کے اہل خانہ کے ذمہ چار کروڑ سے زائد کا قرض ادا کیا گیا ، چیف جسٹس افتخار چودھری نے ریمارکس میں کہا ہے کہتفتیشی افسر جان بوجھ کر کیس خراب کرتے ہیں،آپ بہانے بنارہے ہیں ، کیا ایف آئی اے میں تفتیش نہیں سکھائی جاتی، عدالت اتنی تنگ آچکی ہے کہ ایف آئی اے کی ساری تفتیشی ٹیم جیل بھجوایاجاسکتا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے این آئی سی ایل کیس کی سماعت کی ، ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر نے کورنگی کراچی میں این آئی سی ایل کو ایک جائیداد فروخت کرنے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی ، اس کے مطابق اراضی 90 کروڑ میں خریدی گئی جو مارکیٹ ریٹ سے 49 کروڑ مہنگی تھی، یہ رقم پہلے خالدانور نامی شخص کے مشترکہ اکاوٴنٹ میں گئی پھر 3 افراد کے اکاوٴنٹس میں برابر تقسیم ہوئی، ایک طیارہ حادثہ میں جاں بحق ظفرسلیم نامی شخص کے نامی اکاوٴنٹ میں 30 کروڑ گئے ،وہاں سے 8، 8 کروڑ نویداقبال اور عاصم وارثی کے اکاوٴنٹ میں منتقل ہوئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سے 30 کروڑ روپے ملزم خواجہ اکبربٹ کے اکاوٴنٹ میں گئے، اکبربٹ نے مخدوم امین فہیم اور ان کی فیملی کے ذمہ 4 کروڑ 10 لاکھ کا قرض ادا کیا، چیف جسٹس افتخار چودھری نے ریمارکس میں کہا ہے کہ تفتیشی افسر جان بوجھ کر کیس خراب کرتے ہیں،آپ بہانے بنارہے ہیں ، کیا ایف آئی اے میں تفتیش نہیں سکھائی جاتی، عدالت اتنی تنگ آچکی ہے کہ ایف آئی اے کی ساری تفتیشی ٹیم جیل بھجوایاجاسکتا ہے،چیف جسٹس نے ڈائریکٹر ایف آئی اے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کی مہربانی سے ہر آدمی بری الذمہ ہورہا ہے، انہوں نے کہا ایف آئی اے سے کام لینا مشکل ہوتا جارہا ہے ، ایئرکنڈیشنر میں بیٹھنے والے آفیسرز کو تفتیش کا علم نہیں، تمام ملزم گرفتار ہونے چاہئیں ، جسٹس طارق پرویز نے کہا کہ جن سے غیرقانونی پیسہ برآمد ہورہا ہے انہیں ملزم کی بجائے گواہ بنایا جارہا ہے۔
مشرف کے اشتہاری ہونے کے نوٹس اخبارات میں شائع
Updated at 1200 PST
اسلام آباد …بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اشتہاری ملزم سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو جواب دہی کے لئے عدالت کے سامنے پیش ہونے کی سات دن کی مہلت ختم ہو گئی ہے، توقع ہے کہ گیارہ جون کو اس مقدمے کی سماعت پر مشرف کی جائیداد ضبط
آج بھی اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات
Updated at 1145 PST
کراچی…ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بارش کا خاص امکان نہیں ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر ماہی گیروں کو جلدواپس آنے اور پیر تک کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل
کے پی کے بجٹ، اسمبلی کا اجلاس11جون کو طلب کرنے کیلئے سمری ارسال
Updated at 1130 PST
پشاور…خیبرپختون خوا کا مالی سال 2011-12کا بجٹ پیش کرنے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس گیارہ جون کو طلب کرنے کے لئے سمری گورنر کو بھیج دی گئی۔وزرات قانون کی طرف سے بھیجی گئی سمری میں گیارہ جون کو اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جس میں
Updated at 1215 PSTکراچی میں5634پاسپورٹس کی چوری،کوئی سراغ نہیں مل سکا
Updated at 1110 PSTبھارت ، جیش محمد ، لشکر طیبہ رہ نماوٴں کو دہشتگر د فہرست میں شامل کرانے میں ناکام رہا
Updated at 1050 PSTامریکا:مکان میں بچوں کی اجتماعی قبر کی افواہ نے کھلبلی مچا دی
Updated at 1040 PSTملتان سمیت جنوبی پنجاب میں پیڑول کی قلت بدستور برقرار
Updated at 1020 PSTچین :روایتی ڈریگن بوٹ چیمپئن شپ گوانگ ڈونگ کی ٹیم نے جیت لی
Updated at 1000 PSTآج دنیا بھر میں دماغ کی رسولی سے آگاہی کادن منایا جارہاہے
Updated at 0940 PSTیمنی صدر علی عبداللہ صالح کے زخم شدید نوعیت کے ہیں،امریکی دعویٰ
Updated at 0925 PSTمعذور اسٹنٹ مین نے لند ن میر اتھن مکمل کر لی
Updated at 0910 PSTلاہور میں گزشتہ چند روز سے جاری پیڑول کی قلت میں کمی
Updated at 0845 PSTبھارت کو پاکستان سے افغانستان میں اپنے مفادات کو خطرہ لاحق ہے، مراسلہ
Updated at 0815 PSTتیل و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ،روس نے ذمہ داری مغرب پرعائد کردی
Updated at 0800 PSTبھارت: بس میں ٹریفک حادثے کے باعث آتشزدگی ، 23مسافر ہلاک
Updated at 0700 PSTاداکارہ شلپا شیٹھی آج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہی ہیں
Updated at 0640 PSTروس اور نیٹو فورسزکی دہشت گردی کی کارروائی کیخلافمشترکہ مشقیں
Updated at 0625 PSTافغانستان سے رواں سال تک 15 ہزارفوجی واپس بلا لئے جائیں،سینیٹر لیون
Updated at 0600 PSTپاکستان کیساتھ تعاون امریکا کے طویل مدتی سیکیورٹی مفاد میں ہے ،امریکا
Updated at 0520 PSTروسی خلائی جہاز سویوز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ
Updated at 0500 PSTخیبر ایجنسی میں دھماکے اور آگ لگنے سے نیٹو کے8 آئل ٹینکرز تباہ
Updated at 0430 PSTکراچی: تین مغوی بچوں کو تاوان اداکرکے رہا کرالیا گیا
Updated at 0400 PSTکراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک،ایک زخمی

بشکریہ جنگ