پاکستان ویانا کنونشن پر عمل کرتے ہوئے ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرے،اوباما
Updated at 2150 PST
واشنگٹن …امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان ویانا کنونشن پر عمل کرتے ہوئے ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرے، انھوں نے لاہور میں دو پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا،یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران صدر اوبامہ نے کہا کہ پاکستان ویانا کنونشن کو تسلیم کرے اور اس پر عمل کرتے ہوئے ریمنڈ ڈیوس کو فوری رہا کردے۔انھوں نے کہا کہ لا ہور میں ہونے والے جیسے واقعے پرمیزبان ملکوں کے قانون کے بجائے ویانا کنونشن پر عمل کیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم ریمنڈ ڈیوس کو سفارتکار سمجھتے ہیں، اور پاکستان کو بھی ایسا ہی سمجھنا چاہیے۔صدر نے کہا کہ ہم ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پاکستان سے رابطہ میں ہیں۔بشکریہ جنگ