جھنگ شہر سے خبریں
جھنگ (سید عدنان نور)حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈی سی او محمد شاہد نیاز کی ہدایات کی روشنی میں ضلع میں اشیائے ضروریہ کے گرانفروشوں کیخلاف جاری مہم کے سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں140چھاپوں کے دوران زائد قیمتیں وصول کرنے والے 25دکانداروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا او رانہیں موقع پر ہی13ہزار600روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔ڈی سی او شاہد نیا زنے کہاہے کہ اشیائے ضرویہ کہ قیمتیں قابو میں رکھنے کیلئے ناجائز منافع خوروں کیخلاف یہ مہم جاری رہے گی لہذا دکاندار اپنا قبلہ درست رکھیں ۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ (سید عدنان نور)ڈی سی اومحمد شاہد نیاز کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) سہیل خواجہ نے گزشتہ روز مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی اور اشیائے ضروریہ کی زائد قیمتیں وصول کرنے والے4ہوٹل مالکان کو 72 گھنٹے کے لئے جیل بھیج دیا ہے جبکہ اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر دو گرانفروشوں کو مجموعی طور پر 25سو روپے کے جرمانے کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق طارق،راشد،عمر اور عرفان کو روزہ کے اوقات میں کھلے عام ہوٹل چلانے پر گرفتار کیا گیا جبکہ اسلم اور ناصر کو مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر باالترتیب 1500اور ایک ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ (سید عدنان نور) حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈی سی او محمد شاہد نیاز کی ہدایات کی روشنی میں ضلع میں اشیائے ضروریہ کے گرانفروشوں کیخلاف جاری مہم کے سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں168چھاپوں کے دوران زائد قیمتیں وصول کرنے والے 31منافع خوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اورانہیں موقع پر ہی19ہزار700روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں جبکہ ملاوٹ شدہ گوشت فروخت کرنے والے 4قصابوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ڈی سی او شاہد نیا زنے کہاہے کہ اشیائے ضرویہ کہ قیمتیں قابو میں رکھنے کیلئے ناجائز منافع خوروں کیخلاف یہ مہم جاری رہے گی لہذا دکاندار اپنا قبلہ درست رکھیں