URDUSKY || NETWORK

ہملٹن: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 41رنز سے ہراکر سیریز جیت لی|اردو سکائی اخبار 3 فروری 2011

99
ہملٹن: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 41رنز سے ہراکر سیریز جیت لیurdu_breaking_news

Updated at 1340 PST
ہملٹن …پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچواں ون ڈے میں41رنز سے شکست دیکر سترہ سال بعد کیویز کے دیس میں سیریز جیت لی۔ احمد شہزاد مین آف دی میچ قرار پائے۔ہملٹن میں پاکستان کی اننگز احمدشہزاد اور محمد حفیظ نے شروع کی، حفیظ14رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ،ان کے بعد کامران اکمل17اوریونس خان21 کے انفرادی اسکور پرپویلین لوٹ گئے۔دوسری جانب سے احمد شہزاد نے دلکش اننگزجاری رکھی اورسنچری بنائی،احمد شہزاد109گیندوں پر115رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔مصباح الحق25، عمر اکمل32 اور شاہد آفریدی24رنز بناسکے،ٹیم کا اسکور پچاس اوورز میں نو وکٹ پر268رنز رہا ۔کائل ملز،جیکب اورم اور اسکاٹ اسٹائرس نے دو دو وکٹ لیں۔جواب میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا جیسی رائیڈر پہلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔گپٹل اور راس ٹیلر نے اچھی بیٹنگ کی، گپٹل65 اور کپتان ٹیلر69رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کوئی اور کھلاڑی نمایاں اسکور نہ کر سکا۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم227رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔وہاب ریاض نے تین عمر گل اور شاہد آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے قائد شاہد آفریدی نے کہا کہ بہت عرصے بعدپاکستان ون ڈے سیریزجیتاجوخوش آیند ہے،احمد شہزاد نے شاندار اننگز کھیلی ، محمد حفیظ پاکستان ٹیم کابہترین آل راؤنڈر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم فیلڈنگ پرسخت محنت کررہے ہیں ،جسکے نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے بولرز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ مین آف دی میچ احمد شہزا د کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلے سنچری اسکور کرنے پر خوشی ہوئی۔ دوسری جانب کیوی کپتان راس ٹیلر نے کہا کہ وکٹیں جلد گنوانے کی وجہ سے دباؤ بڑھ گیا تھا ۔
برازیل میں مالک کی قبر کے سرہانے آنسو بہاتا وفادار کتا
Updated at 1355 PST
ساوٴپاوٴلو…سی ایم ڈی…کتوں کو انتہائی وفادار پالتو جانور تصور کیا جاتا ہے جو اپنے مالکان سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے کچھ بھی کر گزرتے ہیں اور یہ بات Leaoنامی کتے پر بخوبی صادق آتی ہے۔حال ہی میں برازیل میں آنے والے سیلاب اور اس کے باعث ہونے والی لینڈ
دبنگ گرل سوناکشی سنہا فرح خان کیلئے آئٹم نمبر کر یں گی
Updated at 1345 PST
ممبئی…سی ایم ڈی…دبنگ گرل سونا کشی سنہا ہدایت کارہ فرح خان کیلئے آئٹم نمبر کریں گی۔فرح خان نے فلم تیس مارخان میں کترینہ کیف کو شیلا بناکر نئی پہچان دی اور اب وہ شیلا کے بعد اپنی نئی فلم میں سونا کشی سنہا کو آئٹم نمبر پر پر فارم کروانے
القاعدہ نے جہازوں کو تباہ کرنے کیلئے ٹیڈی بیئر بم کا منصوبہ بنایا، وکی لیکس
Updated at 1330 PST
واشنگٹن …وکی لیکس سے جاری ایک مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے ہوائی جہاز وں کو تباہ کرنے کیلئے ٹیڈی بئیر بم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔یہ منصوبہ جنوری 2010میں امریکی سیکریٹری اور یورپین منسٹرز کے درمیان ملاقات میں سامنے آیا۔وزرا کے مطابق ہوائی جہاز اب
Updated at 1300 PST سوات اورمظفر آبادمیں بارش ، بالائی علاقوں میں برف باری
Updated at 1240 PST خلا ئی شٹل ڈسکوری چو بیس فر روی کو آ خر ی مشن پر رو انہ ہو گی
Updated at 1230 PST ’امریکا ،چین نے سیٹلائٹس تباہ کرنے کیلئے جدیدترین میزائل استعمال کیے‘
Updated at 1220 PST پاکستانیوں کو لانے کیلئے دو طیارے آج رات قاہرہ روانہ ہونگے
Updated at 1210 PST مصر کا بحران: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری
Updated at 1200 PST کراچی: صنعتی علاقوں میں بجلی کی 8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری
Updated at 1130 PST اسپینش فٹ بال لیگ:بارسلونااور ریال میڈرڈ فائنل میں ٹکرائیں گے
Updated at 1115 PST بھارتی پابندی: مقامی مارکیٹوں میں کپاس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
Updated at 1100 PST بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیخلا ف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر
Updated at 1030 PST پنجاب،پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
Updated at 1025 PST امریکا کو مصر کی فوجی امداد بند کردینی چاہیے، ہیومن رائٹس واچ
Updated at 1015 PST اب مصر میں رکنا خطرے سے خالی نہیں‘ امریکا کی اپنے شہریوں کو وارننگ
Updated at 1005 PST ریمنڈ ڈیوس کی ناجائز اسلحہ کیس میں ضمانت منظور
Updated at 0950 PST لاہور:جوتا بنانے والے کارخانے میں آتشزدگی
Updated at 0940 PST پانچواں ون ڈے، پاکستان کانیوزی لینڈ کو جیتنے کیلئے269رنز کا ہدف
Updated at 0900 PST 2پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ریمنڈ ڈیوس کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
Updated at 0850 PST نیپال میں بھی بجلی بحران،نیوز کاسٹرنے لالٹین کی روشنی میں خبریں پڑھیں
Updated at 0830 PST ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری
Updated at 0815 PST خرگوش سے منسوب نئے چینی سال کا آ غاز ہوگیا
Updated at 0730 PST امریکا: آئی پیڈاستعمال کرنیوالے اب ڈیجیٹل اخبارسے استفادہ کرسکیں گے
Updated at 0645 PST مصر کی غیر یقینی سیاسی صورتحال ،خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
Updated at 0630 PST حسنی مبارک کا بیٹا مصرمیں ہے ،برطانیہ میں نہیں،ولیم ہیگ
Updated at 0535 PST نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی
Updated at 0500 PST قاہرہ: تحریر اسکوائر میدان جنگ بن گیا،مزید 3افراد ہلاک،1500زخمی
Updated at 0430 PST کراچی: اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں مزاحمت پر فائرنگ 3 افراد زخمی
Updated at 0400 PST مصر کے صدر کو ابھی جانا ہوگا،امریکا نے صاف کہہ دیا
Updated at 0330 PST ضلع سوات میں رات گئے موسلا دھار بارش

بشکریہ جنگ