URDUSKY || NETWORK

گوجرانوالہ سے خبریں

96

گوجرانوالہ24اگست(اکبر نقشبندی)سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چےئرمےن و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حاجی محمد فضل کرےم نے کہاہے کہ26اگست کو جمعتہ الوداع ملک بھر مےں ےوم امن کے طور مناےا جائےگا۔علماءکرام اسلامی تعلےمات کے حوالے سے رواداری، جروتحمل، برداشت، امن اور بھارے چارے پر گفتگو کرےں گے۔ جمعتہ المبارک کے اجتماعات مےں کراچی کے حالات کی بہتری اور ملکی امن وسلامتی کےلئے خصوصی دعا کرائےں گے،اور امن سےمےنار منعقد ہوں گے۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سےکرٹری اطلاعات مرکزی جمعےت علماءپاکستان مولانا محمد اکبر نقشبندی سے لندن سے ٹےلےفون کر کے کےا۔صاحبزادہ فضل کرےم نے کہا کہ کراچی مےں درندوں اور قاتلوں کا راج ہے حکومت انکی سرپرستی کر رہی ہے جو ملکی سلامتی کےلئے خطرناک ہے حکومت قےام امن مےں ناکام ہو گئی ہے فوج بلائی جائے وہ شہر کا کنٹرول سنبھال کر ملک بچانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے فےصلہ کن اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ پول کھلنے کے خدشہ پر حکومت فوجی آپرےشن سے گرےزاں ہے حکمرانوں نے جان بوجھ کر کراچی کو بھےڑےوں کے حوالے کر دےا ہے۔صاحبزادہ فضل کرےم نے کہا کہ دہشت گردوں کےخلاف بلاتفرےق آپرےشن اور گرفتار ٹارگٹ کلرز اور انکی پشت پناہی کرنےوالی جماعتوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کےا جائے،پائےدار امن کےلئے شہر کو اسلحہ سے پاک کےا جائے۔بے گناہ شہرےوں کو قتل کرنے والے کسی رعاےتً کے مستحق نہیں انہوں نے کہا کہ سےاسی مصلحت اور مفاہمت کی وجہ سے ہزاروں افراد کا خون ہوا۔حکومت مےں شامل تمام جماعتےں قتل و غارت اور بدامنی کی ذمہ دار ہےں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے مےں امن کو فروغ دےنے مےں علماءکرام سےاسی مذہبی جماعتےں اپنا موثر کردار ادا کرےں۔