URDUSKY || NETWORK

گوجرانوالہ:پیر سید محمد باقر علی شاہ بخاری صدارت اور پیر سید عظمت علی شاہ بخاری آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف میں محفل میلاد سے خطاب کر رہے ہیں

97

گوجرانوالہ6فروری(پ ر)عظمت مصطفےٰ کا پرچم بلند رکھنا ایمان کا تقاضا ہے ۔آفتاب نبوت کا جشن ولادت پوری دنیا میں انتہائی عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا حضور نبی کریم کی تشریف آوری سے باطل قوتوں کا زور ٹوٹ گیا ظلمتوں کے اندھیرے چھٹ گئے اور پوری کائنات کی کایا پلٹ گئی ۔ان خیالات کا اظہار عالمی مبلغ اسلام الحاج صاحبزادہ پیر سید عظمت علی شاہ بخاری نے آستانہ عالیہ حضرت کیلیا نوالہ شریف میں منعقدہ سالانہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا جسکی صدارت ممتاز روحانی شخصیت الحاج پیر سید محمد باقر علی شاہ بخاری نے کی اس موقع پر مولانا محمد اکبر نقشبندی ،پیر حاجی محمد شفیق کیلانی ،پیر حاجی محمد رفیق چوہدری،مفتی محمد حسین صدیقی،قاری محمد سلیم اللہ تابانی ،پیر سید محمود الحسن شاہ،قاری عبدلعزیزکیلانی،مولانا حافظ نذیر احمد ،پروفیسر غلام نبی ،حافظ قاری خالد محمود کیلانی ،مولانا محمد فضل ندیم کیلانی،پروفیسر محمد رفیق کیلانی ،محمد قاسم کیلانی ،سرفرازاحمد تارڑ،حماد رضا ،سید آصف علی بخاری ،مولانا رشید احمد صدیقی،مولانا طیب رشید صدیقی،شاہد نیاز ی اور پیر حسنین علی بخاری نے خطاب کیا ۔پیر سید عظمت علی شاہ بخاری نے کہا کہ حضور سرور کائنات نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو پیغام حق دیا کتاب و حکمت کی تعلیم دی جسکی برکت کے باعث اہل عرب زمانہ کے امام بن گئے انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت نے غلامی کی زنجیریں کاٹ کر انسانیت کو آزادی کا درس دیا۔